قومی

Demolition in Jamia Nagar: بٹلہ ہاؤس کے سینکڑوں مسلمان ہوجائیں گے بے گھر؟ ڈی ڈی اے کی نوٹس کے بعد علاقے میں خوف وہراس، کیا ہوگی آگے کی حکمت عملی؟

نئی دہلی: بٹلہ ہاؤس کے کئی مکانات کےانہدام کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پرتازہ ترین نوٹس علاقے میں لگا دی گئی ہیں۔ نوٹس لگنے کے بعد سے بٹلہ ہاؤس علاقے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ نوٹس میں خسرہ نمبر279 درج ہے اوریہ بٹلہ ہاؤس کے مرادی روڈ پر لگائے گئے ہیں۔ جامعہ نگرکے بٹلہ ہاؤس علاقہ میں رہنے والے لوگوں کی پریشانی میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ تازہ نوٹس کے مطابق وہاں موجود مکانات اوردکانیں ڈی ڈی اے کی اراضی پربنائی گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی خاندان 1984 سے اس مکان میں رہتے ہیں اوران کے پاس جانے کے لیے کوئی دوسری جگہ نہیں ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

آئیے سب سے پہلے آپ کویہ بتادیں کہ پورا معاملہ کیا ہے؟ سپریم کورٹ نے مئی کے پہلے ہفتے میں دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کو اوکھلا گاؤں کے کھسرہ نمبر 279 میں 4 بیگھہ سے زیادہ سرکاری زمین پر پھیلے غیر قانونی ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اوراجل بھویان کی بنچ نے اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندرتعمیل کا حلف نامہ داخل کرے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس  سے پہلے خسرہ نمبر277 میں بھی ایسا ہی نوٹس لگایا گیا تھا۔ تاہم وہ معاملہ اس سے الگ ہے، کیونکہ وہ نوٹس یوپی ایریگیشن یا یوپی کے سنچائی محکمہ کی طرف سے لگایا تھا۔ وہاں کے رہنے والے لوگوں نے اس نوٹس کے خلاف عدالت کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنچ نے کہا ’’ہم ڈی ڈی اے کوہدایت دیتے ہیں کہ وہ 2 بیگھہ اور10 بسواؤں کے رقبے میں غیرقانونی تعمیرات کے سلسلے میں قانون کے مطابق ڈیمولیشن کی کارروائی کرے۔ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ جب ہم کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق عمل کیا جائے تو، کسی بھی ڈھانچے کوگرانے سے پہلے متعلقہ افراد کو کم از کم 15 دن کا نوٹس دیا جائے۔‘‘

تازہ ترین نوٹس میں سپریم کورٹ کے اسی حکم کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مکانوں کو پندرہ دنوں کے اندر خالی کردیں۔ نوٹس میں مکان خالی کرنے کی آخری تاریخ 11 جون بتائی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ انہدامی کارروائی اسی دن سے شروع کر دی جائے گی۔ اس نوٹس کے بعد علاقے کے رہائشی شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس پورے معاملے کے بعد بٹلہ ہاؤس علاقے میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ لوگ پریشان ہیں اورہرکوئی اسی پر بات کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔بہرحال اب عدالت کا فیصلہ ہے اور اسی کو نوٹس لگائی گئی ہے۔ لیکن آگے کیا کارروائی ہوگی یہ تو بعد میں پتہ چلے گا، لیکن ابھی بڑی تعداد میں لوگ پریشان ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی چھوڑی، بطور کھلاڑی سفر جاری رکھنے کا اعلان

ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…

6 minutes ago

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

30 minutes ago

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

32 minutes ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

57 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

1 hour ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

2 hours ago