قومی

Balasore Incident: ’’ذلت اور ہراسانی نے طالبہ کو خودکشی کیلئے کیا مجبور…‘‘، پرینکا گاندھی نے بالاسور واقعے پر بی جے پی حکومت کو گھیرا

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری اور ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں واقع فقیر موہن کالج کے ایک طالبہ کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں وزیر اعظم سے بھی سوال کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ وزیراعظم جی، کیا اب ملک کی آدھی آبادی کو انصاف کی کوئی  بھی امید چھوڑ دینی چاہئے؟

’’ایک اور بیٹی انصاف کے لیے لڑتے ہوئے ہار گئی‘‘

کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’اڈیشہ میں ایک اور بیٹی انصاف کے لیے لڑتے ہوئے ہار گئی، اپنے ساتھ ہوئے مظالم کے خلاف اس نے آواز اٹھائی، لیکن انصاف ملنے کی جگہ ملی ذلت اور زیادتی۔ اس دوہرے ظلم نے اسے خودکشی کرنے کے لیے مجبور کر دیا۔ کیا دہلی سے لے کر یوپی تک، منی پور سے لے کر اڈیشہ تک، بی جے پی کا ایک ہی قاعدہ ہے۔ ملزم کے ساتھ کھڑے ہو کر متاثرہ کو ہی ہراساں کرنا اور انصاف کو روک دینا؟ وزیراعظم جی، کیا اب ملک کی آدھی آبادی کو انصاف کی کوئی بھی امید چھوڑ دینی چاہئے؟

 

’’اس بار بھی بی جے پی کا سسٹم ملزم کو بچاتا رہا‘‘

اس سے پہلے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی بالاسور واقعہ کی مذمت کی تھی۔ منگل کے روز انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’اس بہادر طالبہ نے جنسی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی، لیکن انصاف دینے کے بجائے اسے دھمکیاں دی گئیں، ہراساں اور بار بار ذلیل کیا گیا، جنہیں اس کی حفاظت کرنی تھی، وہی اسے توڑتے رہے۔ ہر بار کی طرح، بی جے پی کا سسٹم ملزم کو بچاتا رہا اور ایک معصوم بیٹی کو خود کو آگ لگانے پر مجبور کر دیا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اڈیشہ میں طالبہ کی موت کے بعد کانگریس نے دی ’بند‘ کی کال، راہل گاندھی نے ’سسٹم‘ کو ٹھہرایا ذمہ دار

’’اڈیشہ ہو یا منی پور، ملک کی بیٹیاں جل رہی ہیں‘‘

انہوں نے پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے اور کہا، ’’یہ خودکشی نہیں ہے، یہ سسٹم کے ذریعہ منظم قتل ہے۔ پی ایم مودی، اڈیشہ ہو یا منی پور، ملک کی بیٹیاں جل رہی ہیں، ٹوٹ رہی ہیں اور دم توڑ رہی ہیں، اور آپ خاموش بنے بیٹھے ہیں۔ ملک کو آپ کی خاموشی نہیں، جواب چاہئے، ہندوستان کی بیٹیوں کو تحفظ اور انصاف چاہئے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

8 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

9 hours ago