PM Modi Security Breach: وزیراعظم نریندر مودی 26ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لئے کرناٹک کے ہبلی پہنچے۔ انہوں نے روڈ شو کے دوران لوگوں کا خیرمقدم قبول کیا۔ اسی دوران ایک شخص ان کے کافی قریب آگیا۔ اس شخص کے قریب آنے سے سیکورٹی ایجنسیاں سرگرم ہوگئیں اور انہوں نے فوراً اسے دور کیا۔ اس حادثہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔
دراصل، وزیراعظم نریندر مودی کرناٹک میں 26ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کرنے پہنچے ہیں۔ اس دوران مقامی لوگوں نے گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ سڑکوں پر وزیرا عظم مودی کا استقبال کرنے کے لئے زبردست بھیڑ امنڈ پڑی۔ مقامی لوگوں نے وزیر اعظم مودی کے قافلے پر لوگوں نے پھول برسائے۔
اسی درمیان ایک نوجوان اچانک مالا لئے وزیر اعظم مودی کی کار کی طرف دوڑ کر آیا۔ حالانکہ اس کو ایس پی جی کے جوانوں نے پکڑلیا۔ تاہم وزیر اعظم مودی نے اس کے ہاتھوں سے مالا قبول کرلیا۔ اس معاملے میں پولیس نے کمشنر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں کوئی چوک نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Nupur Sharma got arms license: پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی نوپور شرما کو دہلی پولیس نے دیا ہتھیار کا لائسنس
مشن کرناٹک میں مصروف ہوئی بی جے پی
کرناٹک میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس کے پیش نظر بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ بی جے پی گزشتہ کافی وقت سے مشن کرناٹک میں مصروف ہے۔ پارٹی کی کوشش ہے کہ اقتدار کی تبدیلی نہ ہو اور ایک بار پھر بی جے پی کی ہی حکومت ریاست میں بنے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے خود وزیراعظم مشن کرناٹک میں مصروف ہیں، جس کے تحت ہبلی میں یہ روڈ شو کیا جا رہا ہے۔ روڈ شو کے دوران وزیر اعظم مودی کا استقبال کرنے کے لئے سڑک کنارے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ لوگ وزیر اعظم مودی کا استقبال پھولوں سے کر رہے تھے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم مودی بھی اس دوران کار سے باہر نکل کر لوگوں کا استقبال قبول کرتے ہوئے نظرآئے۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…