قومی

Central Cabinet Approvals: مودی کابینہ نے ایچ پی سی ایل راجستھان ریفائنری لمیٹڈ کے لیے لاگت میں نظرثانی اور ایکویٹی سرمایہ کاری کو دی منظوری

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی نے راجستھان کی ایچ پی سی ایل ریفائنری منصوبہ، ایچ پی سی ایل راجستھان ریفائنری لمیٹڈ کی لاگت میں بڑی بڑھوتری کو منظوری دے دی ہے۔ اب اس منصوبے کی کل لاگت 43,129 کروڑ روپے سے بڑھ کر 79,459 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے 8,962 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس سرمایہ کاری کے بعد ایچ پی سی ایل کی مجموعی ایکویٹی سرمایہ کاری اب 19,600 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔راجستھان کے بالوترا ضلع کے پچپدرا میں تعمیر کی جا رہی ایچ آر آر ایل ریفائنری ایک گرین فیلڈ منصوبہ ہے، جس کی سالانہ خام تیل ریفائننگ صلاحیت 9 ملین میٹرک ٹن ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اس منصوبے میں 2.4 ملین میٹرک ٹن سالانہ پیٹروکیمیکل پیداوار کی صلاحیت بھی شامل ہے۔کابینہ کے بیان کے مطابق یہ ریفائنری ہر سال تقریباً 1 ملین میٹرک ٹن پٹرول اور 4 ملین میٹرک ٹن ڈیزل پیدا کرے گی۔ جبکہ پیٹروکیمیکل پیداوار میں 1 ملین میٹرک ٹن پولی پروپلین، 0.5 ملین میٹرک ٹن لائنر لو ڈینسٹی پولی ایتھلین (LLDPE)، 0.5 ملین میٹرک ٹن ہائی ڈینسٹی پولی ایتھلین (HDPE) اور تقریباً 0.4 ملین میٹرک ٹن بینزین، ٹولوئن اور بیوٹاڈین شامل ہوں گے۔یہ تمام مصنوعات نہ صرف پٹرول اور ڈیزل کی مانگ کو پورا کریں گی بلکہ ٹرانسپورٹ، فارما، پینٹ اور پیکیجنگ جیسے مختلف صنعتی شعبوں میں بھی استعمال ہوں گی۔

خود کفالت اور روزگار کے مواقع

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ملک کی توانائی کے شعبے میں خود کفالت بڑھانے اور پیٹروکیمیکل درآمدات پر انحصار کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کی مجوزہ کمرشل آپریشن تاریخ یکم جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ایچ آر آر ایل منصوبہ صرف توانائی کے شعبے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ راجستھان کے پسماندہ علاقوں میں صنعتکاری کو فروغ دے گا، مقامی خام تیل کے استعمال کو بڑھائے گا اور بھارت کو ریفائننگ ہب کے طور پر قائم کرنے میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ تعمیر اور آپریشن کے دوران تقریباً 25,000 مزدوروں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ یہ منصوبہ ایچ آر آر ایل کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، جو ایچ پی سی ایل (76 فیصد) اور راجستھان حکومت (26 فیصد) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ کابینہ نے اس سرمایہ کاری اور منصوبے کو ملک کی بڑھتی توانائی ضروریات، پیٹروکیمیکل مانگ اور خصوصی مصنوعات کی تیاری کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

30 minutes ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

53 minutes ago

Shehzad Poonawalla: ’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا، جیتی 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم

’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ…

1 hour ago