قومی

Cases pending in Delhi’s lower Courts: دہلی کی ذیلی عدالتوں میں 15 لاکھ مقدمے زیرالتوا، جانیں کس طرح کے زیادہ مقدمات ہیں التوا کے شکار

دہلی کی ذیلی عدالتوں میں زیر التواء تقریباً ساڑھے چارلاکھ مقدمات میں سے اوسطاً 10 میں سے تین مقدمات چیک باؤنس کے ہیں۔ ایک انگریزی اخبارنے دہلی کی مختلف ڈیجیٹل عدالتوں کا سروے کیا توپتہ چلا کہ اوسطاً، ڈیجیٹل این آئی یعنی نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ عدالتیں، جوان مقدمات کا فیصلہ کرتی ہیں، روزانہ 100 مقدمات کی سماعت کرتی ہیں۔

این آئی ایکٹ کے تحت، شکایت درج کرنے کی تاریخ سے 6 ماہ کے اندرہرمقدمے کو مکمل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن بڑی تعداد میں مقدمات زیرالتوا ہونے کی وجہ سے لگاتارایک سماعت کے بعد اگلی سماعت کم ازکم 10 ماہ کے وقفے سے ہوتی ہے۔ بعض معاملات میں سماعت ایک سال کے وقفہ کے بعد ہوتی ہے۔

کل 15 لاکھ مقدمات زیر التوا

کل 15.18 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں۔ ان میں سے 13 لاکھ فوجداری اور2.18 لاکھ دیوانی مقدمات ہیں۔ دہلی کی 12 ٹرائل کورٹس میں کل 672 جج ہیں۔ ان عدالتوں میں روزانہ تقریباً 24,000 مقدمات کی سماعت ہوتی ہے، جس میں ہرجج اوسطاً 35 مقدمات کا فیصلہ کرتا ہے۔ کچھ  کورٹ روم میں ایک دن میں 200 سے زیادہ مقدمات زیرالتوا ہوسکتے ہیں۔ جبکہ کئی عدالتوں میں صرف ایک دوکیس ہی سماعت کے لیے آتے ہیں۔ اگر جج ہرمقدمے کے لیے برابروقت دینے کا فیصلہ کرتا ہے، تو وہ ہرمقدمے پر10 منٹ سے بھی کم وقت دے پاتا ہے۔ اگر ہم اس کی تفصیل میں جائیں تو پتہ چلے گا کہ ڈیجیٹل ٹریفک کورٹ میں تقریباً 1.48 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں، یہ چالان کے تصفیے سے متعلق ہیں۔

جنسی زیادتی کے کتنے معاملات ہیں؟

طلاق، نان ونفقہ (منٹیننس) اورازدواجی معاملات کی تعداد تقریباً ساڑھے تین فیصد یعنی تقریباً 52 ہزارہے۔ گاڑیوں سے ہونے والے حادثات سے متعلق دعوے کی  سماعت کرنے والی خصوصی عدالت(Motor Accident Claims Tribunal)  میں تقریباً 23 ہزارمعاملے ملتوی ہیں، جو کل مقدمات کا ڈیڑھ فیصد ہیں، جن کا تعلق گاڑیوں سے ہونے والے جان مال کے نقصان اورزخمی ہونے سے ہے۔

وہیں گھریلو تشدد ایکٹ کے تحت 25 ہزار 21 مقدمات التوا کے شکارہیں۔ عصمت دری اورقتل کے زیرالتوا مقدمات ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ عصمت دری کے 5,199 مقدمات اورقتل کے 3,988 مقدمات زیرالتوا ہیں۔ جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے قانون (POCSO) کے تحت زیرالتواء مقدمات کی تعداد 9,682 ہے۔ ان میں سے بیشترکی سماعت فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں میں کی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

39 minutes ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

1 hour ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

2 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

2 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

3 hours ago