قومی

Udhampur Bus Accident: جموںو کشمیر کےاُدھم پور میں خوفناک بس حادثہ، 100 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 21 افراد ہلاک، عمر عبداللہ نے گہرے دکھ کا کیا اظہار

نئی دہلی :  جموں  وکشمیر ادھم پور میں ایک دل دہلا دینے والا بس حادثہ پیش آیا، جہاں رام نگر کے کاگوت علاقے میں ایک مسافر بس تقریباً 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ اس افسوسناک حادثے میں کم از کم 21 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جب کہ متعدد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پولیس، انتظامیہ اور مقامی لوگ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔پولیس کے مطابق بس رام نگر سے ادھم پور کی طرف جا رہی تھی کہ جالو علاقے کے قریب اچانک حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک موڑ پر بس کا ٹائر پھٹ گیا ،جس کے بعد بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ عینی شاہدین نے حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہ ڈرائیونگ کو قرار دیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واقعے پرعمرعبداللہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا کہ ادھم پور-رام نگر بس حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ادھر منوج سنہا نے بھی اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور محکمہ صحت کو متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

4 hours ago