قومی

Tree Plantation: ماحولیات کے تحفظ کی جانب بڑا قدم، وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کی دارالحکومت میں لگایا پودا، دہلی میں بھی شجرکاری مہم شروع

وزیر اعظم نریندر مودی کی عالمی اپیل پر شروع کی گئی “ایک پیڑ ماں کے نام” مہم اب ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے تاریخی “ستر لاکھ شجرکاری مشن” کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے دہلی کے سینٹرل رج اور نانک پورہ رج علاقوں میں خود پودا لگا کر اس اہم مہم اور “دہلی رج بحالی مہم” کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

گاندھی نگر میں بھی شجرکاری

امت شاہ نے گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر کے تھلتیج وارڈ میں بھی شجرکاری کی اور اس کی تصاویر خود سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت اور مرکزی حکومت مشترکہ طور پر آئندہ چار برسوں میں رج کے چھ ہزار تین سو ہیکٹر سے زائد علاقے کو گھنے جنگلات میں تبدیل کریں گی اور اسے قانونی تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔

دیسی درختوں کو فروغ دیا جائے گا

وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ تین برسوں میں ماحول کو نقصان پہنچانے والے کانٹے دار اور زہریلے درخت، جیسے ولایتی کیکر، کو مرحلہ وار ہٹا کر ان کی جگہ پیپل، برگد، نیم، گولر، ارجن اور جامن جیسے مقامی درخت لگائے جائیں گے، جن کی عمر سو برس سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے دہلی کو دوبارہ اس کے قدرتی “سبز پھیپھڑے” حاصل ہوں گے۔

نیم فوجی دستوں کی شاندار کامیابی

امت شاہ نے مرکزی نیم فوجی دستوں کی ماحولیات کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دستوں نے گزشتہ سات برسوں کے دوران ملک بھر میں سات کروڑ سے زیادہ پودے لگانے کا تاریخی ہدف کامیابی سے مکمل کیا ہے، جو ملک کی حفاظت کے ساتھ ماحول کے تحفظ کے لیے بھی ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

عوامی شمولیت کے لیے گرین پورٹل

انہوں نے بتایا کہ دہلی میں عوامی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی گرین ڈرائیو پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری مفت پودے حاصل کر سکیں گے اور شجرکاری مہم میں حصہ لے سکیں گے۔

شجرکاری کے اہم فوائد

درخت قدرتی طور پر ہوا کو صاف کرتے ہیں، زہریلی گیسوں اور گرد و غبار کو جذب کرکے آکسیجن فراہم کرتے ہیں، جس سے فضائی معیار بہتر ہوتا ہے۔

درختوں کی جڑیں بارش کے پانی کو زمین میں جذب ہونے میں مدد دیتی ہیں، جس سے زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر ہوتی ہے اور پانی کی قلت میں کمی آتی ہے۔

گھنے درخت گرمی کو کم کرنے اور عالمی حدت کے اثرات کو محدود کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس سے مقامی درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آ سکتی ہے۔

درختوں کی مضبوط جڑیں بارش اور سیلاب کے دوران مٹی کے کٹاؤ کو روکتی ہیں اور زرعی زمین کی زرخیزی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ ایک بڑا درخت پرندوں، کیڑے مکوڑوں، گلہریوں اور دیگر چھوٹے جانوروں کے لیے قدرتی مسکن فراہم کرتا ہے، جس سے حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن مضبوط ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

7 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

8 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

9 hours ago