قومی

Home Minister Amit Shah on Naxalites: چھتیس گڑھ میں ایک کروڑ کے انعامی سمیت 27 نکسلی ہلاک، تین دہائیوں میں پہلی باراتنی بڑی مہم چلائی گئی: امت شاہ

Union Home Minister Amit Shah on Naxalites Killed in Chhattisgarh: چھتیس گڑھ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک کروڑ کے انعامی سمیت 27 نکسلیوں کے ہلاک کئے جانے سے متعلق مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے تاریخی حصولیابی قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں میں یہ پہلی بارہوا ہے، جب اتنا بڑا نکسلی مارا گیا ہے۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا، ”نکسل ازم کوختم کرنے کی لڑائی میں ایک تاریخی حصولیابیا، آج چھتیس گڑھ کے نارائن پورمیں ایک آپریشن میں ہمارے سیکورٹی اہلکاروں نے 27 خونخوارنکسلیوں کوہلاک کردیا ہے، جن میں سی پی آئی-ماؤنوازکے جنرل سکریٹری اورنکسل تحریک کے سرکردہ رہنما اورریڑھ کی ہڈی، نمبالا کیشوا راؤعرف بسوا راجوبھی میں شامل ہے۔ نکسل ازم کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کے تین دہائیوں میں یہ پہلی بارہے کہ کسی جنرل سکریٹری سطح کے لیڈرکوہماری فوج نے مارگرایا ہے۔ میں اس بڑی کامیابی کے لئے ہمارے بہادرسیکورٹی اہلکاروں اورایجنسیوں کی تعریف کرتا ہوں۔“

آپریشن بلیک فارسٹ-84 نکسلیوں نے کی خود سپردگی

انہوں نے مزید لکھا، ”مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہورہی ہے کہ آپریشن بلیک فارسٹ کے پورا ہونے کے بعد چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور  مہاراشٹر میں 54 نکسلیوں کوگرفتارکیا گیا اور84 نکسلیوں نے خود سپردگی کی ہے۔ مودی حکومت 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل ازم کو ختم کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔“

وہیں چھتیس گڑھ کے وزیراعلی وشنودیوسائے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا، “جیت کا سلسلہ جاری ہے، نکسل ازم ختم ہورہا ہے، وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے مارچ 2026 تک ملک اورریاست میں نکسل ازم کوختم کرنے کے عزائم کومضبوط کرتے ہوئے، سیکورٹی فورسزمسلسل کامیابیاں حاصل کررہی ہیں اورتیزی سے ہدف کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

مشکل جغرافیائی حالات اورچیلنجزکے باوجود کامیابی
مشکل جغرافیائی حالات اوربہت سے چیلنجزکے باوجود، بائیں بازوکی انتہا پسندی کے خلاف یہ فیصلہ کن آپریشن چھتیس گڑھ پولیس کی ڈی آرجی یونٹ نارائن پورمیں پوری عزم اورحوصلے کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں اب تک 27 نکسلی مارے جا چکے ہیں، جن میں بدنام زمانہ نکسل لیڈرنمبالا کیشوراؤعرف بسواراجو کے خاتمے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

National Press Day: آزادیٔ اظہار کے ساتھ ذمہ داری بھی ضروری، صحافی تکنیکی تبدیلیوں کو اپنائیں: اشونی ویشنو

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں میڈیا کے…

36 minutes ago

Adani Green Energy On Tarali Project: تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ پر اڈانی گرین انرجی نے واضح کی صورت حال، بتایا کب ملی کون سی منظوری

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ میں نہ تو…

54 minutes ago

8th Pay Commission: کیا ریٹائرڈ ملازمین کو بھی ملے گا بقایا جات کا فائدہ؟ پنشنروں نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کیا مطالبہ

آٹھویں پے کمیشن کے تحت یکم جنوری 2026 سے پہلے ریٹائر ہونے والے پنشنروں اور…

1 hour ago