-بھارت ایکسپریس
Amit shah in Karnataka: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز کانگریس اور جنتا دل (ایس) پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں خاندان وادی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں بدعنوانی میں نمبر ون ہیں اور ان کے لئے فیملی کا مفاد سب سے اوپر ہوتے ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ جو پارٹیاں خاندان وادی کرتی ہیں وہ کرناٹک کا بھلا کبھی نہیں کرسکتیں۔ وہ اپنے خاندان سے اوپر اٹھ کر غریبوں کی فکر نہیں کرسکتیں۔
امت شاہ نے کانگریس پراپنے سینئرلیڈران کی توہین کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جس طرح سے کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی، اس سے سبھی سیاسی جماعتوں کو سیکھنا چاہئے کہ اپنے سینئرلیڈران کے ساتھ کیسا برتاو کیا جاتا ہے۔
کرناٹک کے دورے پر امت شاہ نے کانگریس پر تنقید کی
وزیر داخلہ امت شاہ نے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی ”وجے سنکلپ یاترا“ کے تحت بنگلورو کے پاس بیدر اور دیون ہلی کے ضلع ہیڈ کوارٹر میں دو عوامی جلسوں کو خطاب کیا۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ”ٓپ کو یہ طے کرنا ہوگا کہ آپ ایف ڈی ٓئی- حامی بی جے پی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں یا کانگریس اور جے ڈی ایس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ جو بدعنوانی میں نمبر ایک ہیں۔ کیا آپ بی جے پی کو چاہتے ہیں، جس نے کرناٹک کو ہوا بازی اور خلائی شعبے میں نمبر ایک بنایا، یا کانگریس اور جے ڈی ایس کو، جو اپنے خاندانوں کے مفاد کو پہلے مقام پر رکھتے ہیں۔“
امت شاہ نے کہا کہ کرناٹک کے غریبوں کی تشویش صرف وزیراعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی کرسکتی ہے۔ یوپی اے کے وقت میں ہر روز پاکستان سے دہشت گرد دراندازی کرکے ہمارے جوانوں کا گلا کاٹ کرلے جاتے تھے۔ وزیراعظم مودی کے وقت میں انہوں نے پلوامہ میں ہمت کی، 10 ہی دنوں میں ہماری فوج ان کے گھر میں گھس کر دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے بدلہ لے کرواپس آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Election 2024: ممتا بنرجی کا بڑا فیصلہ، ’2024 لوک سبھا الیکشن اکیلے لڑے گی ٹی ایم سی‘
انہوں نے کہا، وزیراعظم مودی نے ملک کو محفوظ بنایا ہے۔ ملک کو خوشحال بنایا ہے۔ پوری دنیا میں ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ اس الیکشن میں نارتھ ایسٹ سے لے کر گجرات تک، جو بی جے پی کی حکومتیں ہیں۔ اسی طرز پر مکمل اکثریت کی حکومت وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کرناٹک میں بھی بنانا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…