قومی

Manipur video: وزیر داخلہ نے منی پور ویڈیو کی ٹائمنگ پر سوال کرکے اپنی نااہلی کا کیا اعتراف: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے منی پور سے متعلق لرزہ خیز ویڈیو کی ٹائمنگ پر سوال اٹھانا شرمناک ہے اور ایسا کرکے وہ اپنی نااہلی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس  (Twitter) پر ایک پوسٹ میں کہا، “یہ بالکل شرمناک ہے کہ وزیر داخلہ منی پور کے خوفناک ویڈیو کے “وقت” پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ایوان میں یہ دعویٰ کر کے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ایسی کسی بھی ویڈیو کا علم نہیں تھا، وہ صرف ہندوستان کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے اپنی نااہلی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کہا، نادانستہ طور پر ہی صحیح، منی پور کے وزیر اعلیٰ کی نااہلی کو بھی تسلیم کر رہے ہیں۔

 

بتا دیں کہ لوک سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے اور معاشرے کے لیے باعث شرم ہے۔ لیکن یہ ویڈیو (منی پور وائرل ویڈیو) پارلیمنٹ کے اس اجلاس کے آغاز سے پہلے کیوں آیا؟ اگر کسی کے پاس یہ ویڈیو تھی تو اسے ڈی جی پی کو دینا چاہیے تھا، اور اس دن (4 مئی) کو ہی کارروائی ہو چکی ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان تمام نو لوگوں کی شناخت کر لی ہے اور انہیں گرفتار کر لیا ہے۔  میں وہاں (منی پور) ) تین دن کے لیے تھا اور اس عرصے کے دوران ہم نے کئی فیصلے کیے۔ ریاست میں حالات معمول پر لانے کے لیے علاقے میں پیرا ملٹری فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Kiren Rijiju Birthday Special: آج55 برس کے ہوئے کرن رجیجو، شمال مشرق سے قومی سیاست تک کا سفر، کئی اہم وزارتوں کی سنبھالی ذمہ داری

قانون، کھیل، داخلی سلامتی، اقلیتی امور اور پارلیمانی معاملات جیسے مختلف شعبوں میں کام کرنے…

36 minutes ago

Azam khan supreme court relief: منی لانڈرنگ معاملے میں اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ای ڈی کی عرضی خارج

جوہر ٹرسٹ سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے عبوری…

1 hour ago

Araria Accident: ارریہ میں دردناک حادثہ، پل سے ندی میں گری اسکارپیو، 6 افراد کی موت، ایک نوجوان کو لوگوں نے بچایا

موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ تراباڑی تھانہ علاقے کے بیڑی پل پر پیش آیا۔…

1 hour ago

Minister Appointment Controversy: تیجسوی یادو کا الزام، بہار حکومت نے آئین کو کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا، متعلقہ وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو نشانہ…

2 hours ago