قومی

Hockey India announces women’s team for Europe tour: ہاکی انڈیا نے یورپ دورے کے لیے خاتون ہاکی ٹیم کا کیا اعلان

نئی دہلی: ہاکی انڈیا نے یورپ دورے کے لیے 20 رکنی قومی خاتون ٹیم کا اعلان کیا   جسے جرمنی میں میچ کھیلنے کے بعد 16 جولائی سے اسپین میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنا ہے۔ دونوں ٹورنامنٹ ستمبر اور اکتوبر میں منعقد ہونے والے ہانگ زو ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے اہم ہیں۔ بتا دیں کہ ہندوستانی ٹیم پہلے تین میچ جرمنی میں کھیلے گی، ایک چین کے خلاف اور دو میزبان کے خلاف 16 سے 19 جولائی تک کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم اسپین جائے گی جہاں 25 سے 30 جولائی تک جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور میزبان ٹیموں کے خلاف میچز ہوں گے۔ یہ میچ اسپین ہاکی فیڈریشن انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر کھیلے جا رہے ہیں۔

بتا دیں کہ مئی میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ٹیم کی قیادت گول کیپر سویتا کریں گی جبکہ دیپ گریس نائب کپتان ہوں گی۔ تجربہ کار دفاعی کھلاڑی سشیلا چانو اور فارورڈ دیپیکا آسٹریلیا دورہ پر آرام دیے جانے کے بعد واپسی کر رہی ہیں۔ دوسری جانب جونیئر ایشیا کپ کھیلنے والی جیوتی چھتری کو پہلی بار سینئر ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ہندوستانی ٹیم بنگلورو میں قومی کیمپ میں پریکٹس کر رہی ہے۔

بچھو دیوی کھاریبم دوسری گول کیپر ہوں گی جبکہ دیپ گریس اکا، نکی پردھان، اشیکا چودھری، ادیتا اور سشیلا چانو ڈیفینس کی ذمہ داری سمبھالیں گی۔ وہیں مڈ فیلڈ میں نشا، مونیکا، سلیمہ ٹیٹے، نیہا، نونیت کور، سونیکا، بلجیت کور، ویشنوی پھالکے اور جیوتی چھتری کو شامل کیا گیا ہے۔ فارورڈ لائن میں وندنا کٹاریا، لالریمسیامی، سنگیتا کماری اور دیپیکا ہوں گی۔

ہیڈ کوچ یانکے شوپمن نے کہا، “اسپین اور جرمنی کے دورے سے ٹیم کو ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔ ایشین گیمز کی تیاری کے لیے یہ بہت اہم ہے۔

خاتون ہاکی ٹیم اس طرح ہوگی؛ـ

گول کیپر: سویتا (کپتان)، بچھو دیوی کھاریبم

ڈیفینس: دیپ گریس اکا، نکی پردھان، اشیکا چودھری، ادیتا، سشیلا چانو

مڈ فیلڈرز: نشا، مونیکا، سلیمہ ٹیٹے، نیہا، نونیت کور، سونیکا، بلجیت کور، ویشنوی پھالکے، جیوتی چھتری

فارورڈز: لالریمسیامی، وندنا کٹاریہ، سنگیتا کماری، دیپیکا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

6 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

6 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

6 hours ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

7 hours ago