مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو دہلی میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو کے ساتھ ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نائیڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’آج دہلی میں عزت مآب مرکزی وزیر برائے امور داخلہ و امور تعاون امت شاہ کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ میں شرکت کی جس میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘
واضح رہے کہ چندرا بابو نائیڈو دہلی کے دو روزہ دورے پر ہیں اور آندھرا پردیش میں کئی جاری اور مجوزہ پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لیے مرکز کی حمایت حاصل کرنے کے مقصد سے مرکزی وزراء کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ وہ 24 مئی کو نیتی آیوگ گورننگ کونسل کی میٹنگ میں بھی شرکت کرنے والے ہیں، جس نے متعدد وزرائے اعلیٰ کو قومی دارالحکومت کی طرف راغب کیا ہے۔
سی کے نائیڈو نے اور بھی مرکزی وزرا سے کی ملاقات
اس سے پہلے دن میں نائیڈو نے مرکزی جل شکتی وزیر سی آر پاٹل سے ملاقات کی اور پولاورم بنکاچرلا لنک پروجیکٹ کے لیے ایک تجویز پیش کی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ایک الگ ملاقات میں انھوں نے ریاست کو دفاعی مینوفیکچرنگ اور ایرو اسپیس اختراعات کے لیے ایک قومی مرکز کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے اسٹریٹجک وژن پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے پولاورم بنکاچرلا پروجیکٹ پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد تین حصوں پر مشتمل پانی کی منتقلی کے نظام کے ذریعے اضافی گوداوری کے سیلابی پانی کو آندھرا پردیش کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی طرف موڑنا ہے۔
امت شاہ کے ساتھ میٹنگ میں موضوع گفتگو رہے تین نئے فوجداری قوانین – بھارتیہ نیائے سنہتا، بھارتی شہری تحفظ سنہتا، اور بھارتیہ سکشیہ ادھی نیم کو وزیر اعظم مود کے اس وژن کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے کہ یہ نوآبادیاتی دور کے قوانین کی جگہ لیں گے اور سزا سے انصاف کی طرف توجہ مرکوز کرتے ہوئے عدالتی نظام کی اصلاح کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ہائی کورٹ نے این ڈی ایم سی سے دو ہفتوں کے اندر جواب طلب کرتے…
سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی…
امت شاہ نے ہریانہ کے کرنال میں بی جے پی کی ’لوک تنتر بچاؤ، اَراجکتا…
امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…
اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…
یہ فیصلہ دیوالی کے تہوار سے دو روز قبل کیا گیا ہے، جس کا مقصد…