آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما۔ (فائل فوٹو)
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ ریاست میں مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے آبادیاتی توازن بری طرح متاثر ہوا ہے اور اگر یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ 10 برسوں میں ہندو اور آسامی لوگ اقلیت میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرما نے کہا کہ ’’اگر آپ 1951 اور موجودہ آسام کی آبادی کا موازنہ کریں تو صورتِ حال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اگلے 10 سال میں آسامی اور ہندو اقلیت بن جائیں گے۔ ہمیں ایک ایسی برادری کو زندہ کرنا ہے جو مٹنے کے دہانے پر ہے۔‘‘
دریں اثنا گزشتہ چار سال کی اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بسوا سرما نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے لیے یہ کامیابیوں سے بھرپور سال رہے، حالاں کہ کچھ عناصر نے ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کی بھی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے اب تک 1.29 لاکھ بیگھہ زمین غیر قانونی قبضے سے چھڑائی ہے اور یہ مہم بدستور جاری ہے۔ سرما کے مطابق خالی کرائی گئی ان زمینوں کو قدرتی ماحولیاتی نظام میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ آسام کے لوگ خاص طور پر ’ہندو‘ اپنی ہی زمین پر ’’مایوس اقلیت‘‘ بنتے جا رہے ہیں۔
ہم نے اپنی ثقافت، زمین اور مندر کھو دیے: ہیمنتا بسوا سرما
ہیمنتا بسوا سرما نے مزید کہا کہ ’’ہم نے اپنی ثقافت، زمین اور مندر کھو دیے۔ قانون ہمیں تحفظ نہیں دیتا۔ ہم انتقام نہیں چاہتے، بلکہ بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے ہم یہ جنگ ہار جائیں، لیکن وقار اور قانون کے دائرے میں رہ کر لڑیں گے، آسام کی روح کو بچانے کے لیے۔‘‘ دریں اثنا آسام میں جاری انخلائی مہم رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ آسام حکومت اب اوریام گھاٹ میں نئی انخلائی مہم کی تیاری کر رہی ہے، جو ناگالینڈ سے متصل علاقہ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
گورنر سنتوش گنگوار نے کہا کہ تیر اندازی یکسوئی اور درست نشانے کا کھیل ہے۔…
پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام آج کے چیلنجز کا حل پیش…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک…
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی…
پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…