قومی

Himanta Biswa Sarma on Muslims: ہمنتا بسوا سرما کا بڑا ایکشن-آسام میں اب مسلم اراکین اسمبلی کو نہیں ملے گی نماز کی چھٹی

Himanta Biswa Sarma on Muslims: آسام کی ہمنتا حکومت نے اسمبلی میں ’نماز کے لیے وقفے‘  کی دہائیوں پرانی روایت کو ختم کر دیا ہے۔ حالانکہ یہ فیصلہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں لیا گیا تھا لیکن بجٹ اجلاس کے دوران اس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ آسام حکومت کے اس فیصلے کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اے آئی یو ڈی ایف ایم ایل اے رفیق الاسلام نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نمبروں کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں تقریباً 30 مسلم ایم ایل اے ہیں۔ ہم نے اس اقدام کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا، لیکن ان (بی جے پی)  کے پاس نمبرز زیادہ ہیں اور اسی بنیاد پر اسے تھوپ رہے ہیں۔

اسپیکر بسواجیت دیماری نے تجویز پیش کی تھی کہ آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے آسام اسمبلی کو دیگر دنوں کی طرح جمعہ کو بھی اپنی کارروائی چلانی چاہئے، یہ قاعدہ کمیٹی کے سامنے رکھا گیا تھا۔ جسے کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا تھا۔

حکم میں کیا تھا؟

آسام اسمبلی میں اس روایت کے تحت مسلم ایم ایل ایز کو جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے دو گھنٹے کا وقفہ دیا جاتا تھا۔ یعنی اس دوران ایوان کی کوئی کارروائی نہیں ہوتی تھی۔ اپوزیشن نے ایوان کے اس فیصلے پر شدید اعتراض کیا ہے اور اسے اکثریت کی من مانی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Celebration of Mother Language Day: ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے اردو زبان کا اہم رول،این سی پی یوایل کے زیراہتمام عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح

سی ایم ہمنتا بسوا سرما نے کیا کہا؟

اسمبلی کے فیصلے کے بعد، وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایت 1937 میں مسلم لیگ کے سید سعد اللہ نے شروع کی تھی، اور اس شق کو بند کرنے کا فیصلہ ’پیداواری کو ترجیح دیتا ہے‘۔ اس کے جواب میں اسپیکر بسواجیت دیماری نے کہا کہ یہ قدم آئین کے سیکولر اصولوں کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ دیگر دنوں کی طرح ایوان جمعہ کو بھی بغیر کسی وقفے کے کام کرے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

16 minutes ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

17 minutes ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

60 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

2 hours ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

2 hours ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago