قومی

”بنگال کی جیت ملک کی جیت ہے، بنگلہ دیشی مسلمانوں کا ووٹ نہیں چاہئے…“ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے پھر دیا مسلمانوں سے متعلق بیان

آسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی اتحاد نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کی ہیٹ ٹرک لگا دی ہے۔ وہیں، ہیمنتا بسوا سرما ریاست کے دوسری باروزیراعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔ جیت کے بعد ہیمنتا بسوا سرما نے کہا کہ پون کھیڑا کی پریس کانفرنس نے مجھے جتانے میں مدد کی۔ آسام پولیس نے انہیں بلایا ہے، تب میں انہیں پیڑا کھلاوں گا۔ پون کھیڑا کی وجہ سے گورو گوگوئی بھی ہارگئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیشی مسلمانوں کا ووٹ مجھے نہیں چاہئے۔ آسام کی جیت بی جے پی اوروزیراعظم مودی اورہندووں کی جیت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندومجھے جتنا جتا سکتے تھے، اتنا جتایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بارآسام کے مسلمانوں نے بھی ہمیں ووٹ دیا ہے۔

 ہیمنتا بسوا سرما نے بنگال کی جیت کو بتایا ملک کی جیت

وہیں، مغربی بنگال میں بی جے پی کی زبردست جیت پربولتے ہوئے ہیمنتا بسوا سرما نے کہا کہ بنگال کی جیت تو2021 میں بھی تھی، لیکن ان میں خوف تھا کہ سیکورٹی ملے گی یا نہیں۔ انہوں نے بنگال کے نتیجوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کی جیت ملک کی جیت ہے۔ واضح رہے کہ بنگال میں بی جے پی پہلی بارحکومت بنانے جارہی ہے، بی جے پی نے اس الیکشن میں 15 سال پرانا ممتا بنرجی کا قلعہ منہدم کردیا ہے۔

آسام میں بی جے پی کی ہیٹ ٹرک

آسام میں برسراقتداراین ڈی اے دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کے بعد مسلسل تیسری بارریاست میں حکومت بنانے والی ہے۔ این ڈی اے نے 126 اسمبلی سیٹوں میں 102 سیٹوں پرجیت درج کی۔ اس میں بی جے پی نے 82 سیٹ پرجیت حاصل کی جبکہ اس کی اتحادی پارٹیوں بوڈوپیپلزفرنٹ (بی پی ایف) اورآسام گن پریشد (اے جی پی) کو10-10 سیٹوں پرجیت ملی ہے۔ ریاست میں بی جے پی نے پہلی باراپنے دم پراکثریت حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے 2021 اور2016 کے الیکشن میں اس نے 60-60 سیٹیں جیتی تھیں۔ اپوزیشن خیمے میں کانگریس نے 19 سیٹیں جیتیں جبکہ مولانا بدرالدین اجمل کی قیادت والے اے آئی یوڈی ایف اوراکھل گوگوئی کی قیادت والے رائے جوردل نے 2-2 سیٹیں حاصل کیں۔ ٹی ایم سی کوایک سیٹ پرجیت حاصل ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Muslim Rashtriya Manch Convention: ملک کو غیر مستحکم کرنے والی سیاست سے بچیں، آئین کا احترام سب سے اہم ہے: اندریش کمار

مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…

1 hour ago

Global Protests: دنیا بھر میں کیوں بھڑک رہا ہے عوامی غصہ؟ فرانس سے امریکہ تک سڑکوں پر اترے لوگ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…

2 hours ago