Maharashtra: پیلہار پولیس نے ممبئی کے قریب ہائی وے ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پکڑے گئے ڈاکو بہت چالاک ہیں۔ وہ ڈرائیور بن کر مسافروں کو ان کے گھر چھوڑنے کے بہانے واردات کو انجام دیتے تھے۔ مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جاتے اور ان کا سامان مثلاً موبائل، لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو جاتے۔ پولیس نے اس گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
معاملہ کیسےآیا سامنے ؟
گجرات کی طرف سے ممبئی جانے والی NH 48 سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں ممبئی پہنچتی ہیں۔ ممبئی جانے والے مسافر بھی ہائی وے سے آٹو لے کر ممبئی پہنچتے ہیں۔ ایسے میں وہ ڈرائیور کے بھیس میں انہیں آٹو میں بٹھا کر کسی ویران جگہ پر لے جاتے تھے۔ مسافروں کو اندازہ نہیں رہتا کہ وہ ڈرائیور کے بھیس میں ڈاکوؤں کا شکار بن جائیں گے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایسے ہی ایک شخص نے اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے آٹو پکڑا۔ لیکن وہ ان ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنس کر ان کا نشانہ بن گیا۔ اس کے بعد وہ رپورٹ درج کرانے تھانے گیا اور ایف آئی آر درج کرائی۔ جب حقیقت سامنے آئی تو پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی تو اس گینگ کا پردہ فاش ہوا۔
یہ بھی پڑھیں- دبئی پولیس نے ڈاکو سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی نژاد کو دیا اعزاز
پولیس آفیسر نے کیا کہا؟
سینئر انسپکٹر پیلہار پولیس اسٹیشن کے مطابق 18 دسمبر کو ڈاکوؤں نے ایک شخص کو رکشے میں بٹھایا اور بعد میں ایک جگہ پر اس کی پٹائی کی ،اس سے موبائل، کلائی گھڑی اور نقدی سمیت مجموعی طور پر 14 ہزار روپے چھین لیےاور چلتے رکشے سے اسےپھینک دیا۔ کیس کی تفتیش کرتے ہوئے تھانے کے افسر نے سی سی ٹی وی اور دیگر تکنیکی معلومات کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج اسکین کرنے پر ملزم کو رکشہ لے کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ متاثرہ بھی دوسرے سی سی ٹی وی میں بھاگتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ملزمان کو وسائی کے علاقے ٹنگر پھاٹا کے ساتوالی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے نام روی گپتا، وویک رائے اور امیر پاسوان ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ حال ہی میں ملک…
راج ٹھاکرے نے آج (25 نومبر) کو اپنے گھر پر پارٹی لیڈروں کی ایک خود…
دہلی میں ہلکی سے درمیانی دھند کے ساتھ اسموگ رہے گا۔ یہ حالت سانس کے…
جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 15 نومبر کو جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو…
اتوار کے روز جب ٹیم سروے کرنے سنبھل کی جامع مسجد پہنچی تو کچھ لوگوں…
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مغربی سوڈان میں شمالی دارفور…