نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں امتحانی نظام میں شفافیت اور طلبا کے مفادات کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز طلبا کے مستقبل سے کسی بھی قیمت پر کھلواڑ کرنے والوں کو بخشنے والا نہیں ہے اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ملک کے لاکھوں طلبا کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت نے یہ یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے کہ امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی دھاندلی یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والے کئی ملزمان جیل میں ہیں، جبکہ ایسے معاملات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں قانون بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، تاکہ امتحانی نظام کو مزید محفوظ، شفاف اور قابل اعتماد بنایا جا سکے۔
HIGH POWERED TASK FORCE on examination reforms under the leadership of Shri Nandan Nilekani constituted.@NandanNilekani pic.twitter.com/mMpmPdIEL5
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2026
نندن نیلیکنی کی قیادت میں ہائی پاورڈ ٹاسک فورس
وزیراعظم مودی نے بتایا کہ امتحانی اصلاحات کو نافذ کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی ماہر نندن نیلیکنی کی صدارت میں ایک ہائی پاورڈ ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ وزیر اعظم کے مطابق یہ ٹاسک فورس امتحانی اصلاحات کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر تجاویز پیش کرے گی اور آئندہ ہونے والے امتحانات کے لیے واضح اور مؤثر نظام یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر حکومت ضروری اصلاحات نافذ کرے گی، جس سے امتحانی نظام مزید شفاف، ٹیکنالوجی پر مبنی اور قابلِ اعتماد بن سکے گا۔ اپنے پیغام کے اختتام پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ حکومت کا مقصد ملک کے ہر طالب علم کے مستقبل کی حفاظت کرنا ہے۔ امتحانی نظام کو مکمل طور پر منصفانہ اور جدید بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…