بھارت ایکسپریس۔
جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے لیڈرہیمنت سورین نے جمعرات کی شام وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ وہ ریاست کے 13ویں وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے چمپئی سورین نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ اس کے بعد جے ایم ایم لیڈر ہیمنت سورین نے گورنرسی پی رادھا کرشنن سے راج بھون میں ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ ہیمنت سورین نے تیسری بار ریاست کی کمان سنبھالی ہے۔
کلپنا سورین نے چمپئی سورین کے پیرچھوئے
ہیمنت سورین کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے چمپئی سورین بھی پہنچے۔ ہیمنت سورین کے ساتھ ان کی فیملی بھی راج بھون پہنچی ہے۔ کلپنا سورین نے چمپئی سورین کے پیر چھوکرآشرواد لئے۔
راج بھون میں موجود رہے شیبو سورین
ہیمنت سورین اپنے والد شیبوسورین کے ساتھ راج بھون پہنچے تھے۔ اس سے پہلے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا، “ہرنا انصافی کو معلوم ہے کہ ایک دن اسے انصاف ہرا کررہے گا۔ جے جھارکھنڈ۔” انہوں نے اس پوسٹ میں وہ تصویرشیئرکی، جس میں وہ 31 جنوری کو اپنا استعفیٰ گورنرکوسونپ رہے ہیں۔
پہلے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ہیمنت سورین 7 جولائی کو وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ اس سے پہلے، برسراقتدارالائنس کے لیڈران اور اراکین اسمبلی نے رانچی واقع چمپئی سورین کی رہائش گاہ پرایک میٹنگ میں اتفاق رائے سے ہیمنت سورین کوجھارکھنڈ مکتی مورچہ کے قانون سازاسمبلی کا لیڈرمنتخب کیا گیا۔
الائنس کا ہیمنت سورین کے حق میں فیصلہ: چمپئی سورین
گورنرکواستعفیٰ دینے کے بعد چمپئی سورین نے کل کہا، ”میں نے جے ایم ایم کی قیادت والے الائنس کے فیصلے کے مطابق استعفیٰ دے دیا ہے۔ ریاست میں ہمارا الائنس مضبوط ہے۔“ انہوں نے مزید کہا،”ہرکسی کویہ پتہ ہے کہ ہیمنت سورین کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ ان کے جانے کے بعد الائنس کے ساتھیوں نے ریاست کی ذمہ داری مجھے دی تھی۔ اب الائنس نے ہیمنت سورین کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔“
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…