نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے کئی علاقوں میں سنیچر کی شام کو بارش شروع ہوگئی۔ شہر کے بعض علاقوں میں موسلادھار اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ بارش شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی شہر کے کچھ علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک جام ہونے کی اطلاع ملی۔ بتا دیں کہ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج دہلی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
گزشتہ تین دنوں میں ہوئی کم بارش
دہلی کے کچھ علاقوں میں پچھلے تین دنوں میں بہت کم بارش ہوئی ہے۔ جس کے باعث شہر میں امس برھی گرمی اپنا اثر دکھا رہی تھی۔ سنیچر کی صبح شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے سنیچر کو دہلی میں بارش کے لیے ‘یلو’ الرٹ جاری کیا تھا۔ ایک ‘یلو’ الرٹ موسم کی خراب صورتحال کے بارے میں خبردار کرتا ہے جو مزید خراب ہو سکتا ہے اور روزمرہ کی سرگرمیوں میں خلل ڈال سکتا ہے۔
بارش کی وجہ سے جمنا کے پانی کی سطح بڑھنے کا امکان
دہلی کے بالائی کیچمنٹ علاقوں میں کئی دنوں تک موسلادھار بارش کی وجہ سے جمنا کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی شہر کو سیلاب کا سامنا ہے۔ دہلی میں بارش کی وجہ سے جمنا کے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ جمنا پچھلے کچھ دنوں سے 205.33 میٹر کے خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ سنٹرل واٹر کمیشن کے مطابق سنیچر کی صبح سات بجے جمنا کی پانی کی سطح 207.62 میٹر تک نیچے آگئی جو جمعرات کی شام 8 بجے 208.66 میٹر کی بلندی پر تھی۔
لال قلعہ کی دیوار تک پہنچا جمنا ندی کا پانی
دہلی میں جمنا ندی کا پانی رنگ روڈ پر لال قلعہ کی دیوار تک پہنچ گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سنیچر کو ٹویٹ کیا کہ ندی کے پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے اور حالات جلد ہی معمول پر آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈبلیو ڈی سڑکیں کھولنے کے لیے جنگی پیمانے پر کر رہی ہے کام: آتشی
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…