قومی

Heavy rain expected for Chennai: چنئی اور آس پاس کے اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان، یلو الرٹ جاری

چنئی: محکمہ موسمیات نے چنئی، تروولور، کانچی پورم اور چنگل پیٹ اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں جمعرات کے روز 6 سے 12 سینٹی میٹر تک بھاری بارش ہونے کی توقع ہے۔ یہ الرٹ ان شہریوں کے لیے ایک راحت کی خبر ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے گرم اور خشک موسم کا سامنا کر رہے ہیں۔

نچلے علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال کا خطرہ

آئی ایم ڈی کے مطابق یلو الرٹ درمیانی بارش کا امکان ظاہر کرتا ہے۔ یہ بہت شدید نہیں ہے، لیکن یہ نشیبی علاقوں میں سیلاب کا سبب بن سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بارش کے ساتھ ساتھ گرج چمک اور بجلی گرنے کا بھی امکان ہے، خاص طور پر شام یا رات کے وقت۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35-36 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26-27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

مغربی گھاٹ کے اضلاع میں بھاری بارش کا امکان

اس کے علاوہ تروولور اور کانچی پورم میں 18 اور 20 جولائی کے درمیان شدید بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس مدت کے دوران، شمالی تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں بھی بھاری بارش کی توقع ہے، جب کہ 19 اور 20 جولائی کو مغربی گھاٹ کے ملحقہ اضلاع میں بہت بھاری بارش (6 سینٹی میٹر سے 20 سینٹی میٹر) کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

چنئی ضلع میں ہلکی سے بھاری بارش کا امکان

چنئی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی اگلے چند دنوں تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (IMD) کے مطابق، جمعرات کے روز شہر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ایک یا دو بار ہلکی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

تمل ناڈو میں 7 سینٹی میٹر بارش کی گئی ریکارڈ

موسمیات کے ماہرین نے بتایا کہ بارش اوپری ہوا کے بہاؤ کی وجہ سے ہواؤں کی ملن (Wind Convergence) سے ہوئی، جس نےبادلوں کی سرگرمی (Convective Activity) میں اضافہ کر دیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ چنئی میں یکم جون سے اب تک 15 سینٹی میٹر بارش ہوئی ہے جو کہ معمول سے 26 فیصد زیادہ ہے۔ وہیں، پورے تمل ناڈو میں 7 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو موسمی اوسط سے 13 فیصد کم ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP New Congress President: آرادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود ورکنگ پریذیڈنٹ مقرر

2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کا بڑا تنظیمی فیصلہ، دیویندر نشاد اور آلوک…

2 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

13 minutes ago