بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار
پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تمام گھریلو بجلی کنزیومر کو یکم اگست سے ہر ماہ 125 یونٹ تک مفت بجلی دی جائے گی۔ سی ایم نتیش نے کہا ہے کہ اس مفت بجلی کی اسکیم سے بہار کے 1 کروڑ 67 لاکھ خاندانوں کو سیدھا فائدہ پہنچے گا۔ یہ فائدہ جولائی 2025 کے بل سے لاگو ہوگا۔ اس اسکیم سے بہار کے تقریباً 1 کروڑ 67 لاکھ خاندانوں کو سیدھا فائدہ ملنے والا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ تین سالوں میں تمام گھریلو کنزیومر کے گھروں کی چھتوں یا قریبی عوامی مقامات پر سولر پاور پلانٹس لگائے جائیں گے جس سے بجلی کے استعمال اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ ملے گا۔
ریاستی حکومت دے گی سولر پاور پلانٹس کا خرچ
نتیش کمار نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر اس اسکیم کے بارے میں معلومات شیئر کیں اور کہا کہ ’کٹیر جیوتی یوجنا‘ کے تحت انتہائی غریب خاندانوں کے لیے سولر پاور پلانٹس لگانے کا پورا خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت دیگر کنزیومر کے لیے بھی اس کام میں مناسب مالی مدد فراہم کرے گی۔ سی ایم نتیش نے کہا کہ یہ پہل نہ صرف کنزیومر کو مفت بجلی فراہم کرے گی بلکہ اگلے تین سالوں میں بہار میں تقریباً 10,000 میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنا بھی ممکن بنائے گی۔
اسکیم سے لوگوں کے معیار زندگی ہوگی بہتر
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس اسکیم سے بہار کو توانائی کے میدان میں خود انحصار بنانے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے پہلے، سی ایم نتیش نے اگلے 5 سالوں میں بہار میں 1 کروڑ نوکریاں دینے کی بات کی تھی۔
بہار میں سال کے آخر میں ہوں گے انتخابات
آپ کو بتاتے چلیں کہ بہار میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بہار انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن ووٹر ریویژن کر رہا ہے جس کی اپوزیشن پارٹیاں سخت مخالفت کر رہی ہیں۔ بہار کے ووٹر ریویژن کا معاملہ سپریم کورٹ بھی جا چکا ہے۔
عوام نے مفت بجلی کے اعلان کا کیا خیر مقدم
اس کے ساتھ ہی بہار کے عوام نے بجلی سے متعلق کئے گئے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ مفت بجلی اور سولر پاور پلانٹس کے قیام سے ان کی معاشی حالت مضبوط ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…