قومی

Collision between two trains in Bilaspur: چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں خوفناک ٹرین حادثہ — کوربا مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں ٹکراؤ، 6 مسافر ہلاک، 15 سے زائد زخمی

چھتیس گڑھ کے بلاسپور ریلوے منڈل میں منگل کی دوپہر ایک بھیانک حادثہ پیش آیا جب کوربا جانے والی مسافر ٹرین کوئلہ سے لدی ایک تیز رفتار مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پیسنجر ٹرین کے دو ڈبے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کم از کم 6 مسافر ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر بلاسپور کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ریسکیو اور راحت کا کام جاری

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے اعلیٰ افسران اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جائے حادثہ پر افرا تفری کا عالم ہے اور ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ریلوے نے میڈیکل یونٹ اور ریلیف ٹرین روانہ کردی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

بلاسپور میں دونوں ٹرینیں ایک ہی پٹری پر آ گئیں

یہ حادثہ بلاسپور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں گیورا سے بلاسپور جا رہی میموٹرین اور بلاسپور سے آنے والی مال گاڑی ایک ہی ٹریک پر آ گئیں اور آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے، جب کہ کچھ حصے مال گاڑی کے اوپر چڑھ گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی اور مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے۔

حادثے کی ابتدائی وجہ اور عینی شاہدین کے بیانات

کچھ عینی شاہدین کے مطابق مال گاڑی اچانک بے قابو ہوکر پیسنجر ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی اور گھنے دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ ٹکر کے بعد دونوں ٹرینوں کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے، جبکہ حادثے کی شدت کے باعث علاقے میں بجلی کی لائن اور سگنل نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ٹرین سروسز متاثر، تحقیقات کے احکامات

حادثے کے بعد بلاسپور–کوربا ریلوے روٹ پر آمد و رفت مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ کم از کم آٹھ ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے، جب کہ کئی دیگر کو متبادل راستوں پر موڑا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ریاستی حکومت کا ردعمل

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے، جب کہ ریلوے انتظامیہ نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا مکمل جائزہ لے کر آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Swami Prasad Maurya Remarks on INDIA Alliance: ’راہل ہی ملک کے ہیرو ہیں، مجھے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘، اکھلیش کے انکار پر سوامی پرساد موریہ کا جواب

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…

39 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago