قومی

Bihar Assembly Elections 2025 : آئی اے این ایس-میٹرائز سروے: بہار میں این ڈی اے کو واضح برتری، اکیلے بی جے پی کو 80 سے زائد سیٹیں ملنے کا امکان

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی مہم منگل کی شام ختم ہو جائے گا۔ ریاست کی 243 اسمبلی نشستوں پر دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 6 نومبر کو 121 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 11 نومبر کو باقی 122 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ نتیجے 14 نومبر کو اعلان کیے جائیں گے۔ انتخابات سے قبل جاری کیے گئے آئی اے این ایس-میٹرائز سروے کے مطابق، بہار میں ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بننے کے امکانات مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سروے نے اپوزیشن انڈیا الائنس کے لیے مایوس کن تصویر پیش کی ہے۔

سروے کی تفصیلات
یہ سروے 10 اکتوبر سے 3 نومبر کے درمیان کیا گیا، جس میں ریاست کے 73,287 ووٹروں کی رائے لی گئی۔ ان میں 38,109 مرد، 19,787 خواتین اور 15,390 نوجوان شامل تھے۔

این ڈی اے کو اکثریت، انڈیا الائنس پیچھے
سروے کے مطابق، بہار کی 243 نشستوں میں سے این ڈی اے کو 153 سے 164 سیٹیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ انڈیا الائنس کو 76 سے 87 نشستوں تک محدود رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ بی جے پی کو اس انتخاب میں سب سے زیادہ کامیابی ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جسے 83 سے 87 نشستیں مل سکتی ہیں۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کو 61 سے 65، ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) کو 4 سے 5، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کو 4 سے 5 اور اپیندر کشواہا کی راشٹریہ لوک مورچہ کو 1 سے 2 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

انڈیا الائنس کی کارکردگی
انڈیا الائنس میں شامل راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کو 62 سے 66، کانگریس کو 7 سے 9، سی پی آئی (ایم ایل) کو 6 سے 8، سی پی آئی اور سی پی ایم (مارکس وادی) کو 0 سے 1 اور ویکاس شیل انسان پارٹی کو 1 سے 2 نشستوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دیگر جماعتوں کی پوزیشن
سروے کے مطابق، اسد الدین اویسی کی ایم آئی ایم کو 1 سے 2 اور پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی کو 1 سے 3 نشستیں مل سکتی ہیں۔ دیگر چھوٹی پارٹیوں کے حصے میں 0 سے 4 نشستیں جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ووٹ شیئر کے اعداد و شمار
سروے کے مطابق، ووٹ شیئرنگ میں این ڈی اے کو سب سے زیادہ 49 فیصد ووٹ ملنے کی امید ہے، جبکہ انڈیا الائنس کو 38 فیصد ووٹ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ این ڈی اے کے اندر بی جے پی کو 21 فیصد ووٹ، جنتا دل (یونائیٹڈ) کو 18 فیصد، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کو 2 فیصد، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کو 6 فیصد اور راشٹریہ لوک مورچہ کو 2 فیصد ووٹ ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب، انڈیا الائنس میں راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کو 22 فیصد ووٹ، کانگریس کو 8 فیصد، سی پی آئی (ایم ایل) کو 5 فیصد، سی پی آئی اور سی پی ایم کو 1-1 فیصد جبکہ مکیش سہنی کی وی آئی پی پارٹی کو بھی 1 فیصد ووٹ ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ، پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی کو 4 فیصد، آئی ایم آئی ایم کو 1 فیصد اور دیگر آزاد یا علاقائی جماعتوں کو 8 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

-بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

36 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago