بھارت ایکسپریس۔
Wrestlers Protest: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیوایف آئی) کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ برج بھوشن سنگھ پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ معاملے میں دہلی پولیس نے 1500 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی تھی، جس پر اب سماعت ہونے جا رہی ہے۔ راؤز ایوینیو کورٹ میں اس چارج شیٹ پر نوٹس لینے سے متعلق 27 جون کو دوپہر 2 بجے سماعت ہوگی۔ وہیں اب معاملے کو ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں ٹرانسفرکیا گیا ہے۔
سی ایم ایم مہیما رائے نے ٹرانسفر کیا معاملہ
جنسی استحصال کے معاملے میں برج بھوشن سنگھ کے خلاف داخل چارج شیٹ پر نوٹس لیتے ہوئے سی ایم ایم مہیما رائے نے معاملے کو ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں ٹرانسفر کیا ہے۔ اے سی ایم ایم ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت میں برج بھوشن سنگھ کے خلاف داخل چارج شیٹ پر نوٹس لینے پر سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس نے 6 بالغ خواتین پہلوانوں کی شکایت پر چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس سے پہلے 6 خواتین پہلوانوں نے کشتی فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا۔
برج بھوشن سنگھ کا کیا ہے موقف؟
واضح رہے کہ مظاہرین پہلوانوں کے مطالبہ پر برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس نے معاملے کی جانچ کے بعد 1500 صفحات کی چارج شیٹ عدالت میں داخل کردی ہے، جس کی سماعت اب ایم پی/ ایم ایل اے کورٹ میں ہونی ہے۔ اس سے پہلے برج بھوشن سنگھ نے کہا تھا، ”یہ لوگ کہتے ہیں کہ میں رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں؟ کیا ان کی مہربانی سے میں رکن پارلیمنٹ بنا ہوں؟ مجھے میرے علاقے کی عوام نے ایک بار نہیں 6 بار رکن پارلیمنٹ بنایا ہے۔ ان لوگوں کا ایجنڈا یہ ہے ہی نہیں، یہ لوگ کچھ اور چاہتے ہیں۔ میں تو کہہ رہا ہوں کہ یہ لوگ دھرنا ختم کردیں، میں فوراً استعفیٰ دے دوں گا۔“ برج بھوشن شرن سنگھ نے دعویٰ کیا کہ پہلوان کشتی فیڈریشن پر کنٹرول چاہتے ہیں اور صرف پھوگاٹ فیملی اس کے پیچھے ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…