قومی

سنبھل کی جامع مسجد کے صدر ظفر علی پر پھر درج ہوا مقدمہ، جیل سے رہا ہونے پر جلوس نکالنے کا الزام

سنبھل کی شاہی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدرظفرعلی کی جیل سے رہائی پرجلوس نکال کرجشن منانے پرظفرعلی اوردیگرکئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ منگل کی دیررات ضلع پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، سنبھل کوتوالی میں سب انسپکٹرآشیش تومرکی شکایت پرشاہی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر ظفرعلی کے ساتھ ساتھ سرفراز، طاہراورحیدرنامی افراد اور50-60 نامعلوم افراد کے خلاف سی او163 کے امتناعی سیکورٹی آرڈرکی خلاف ورزی کرنے پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جلوس کی ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد کارروائی

ظفرعلی گزشتہ سال جامع مسجد کے سروے کے دوران ہوئے تشدد کیس کا ملزم ہے۔ اس معاملے میں انہیں یکم اگست کومرادآباد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ ان کی رہائی کے بعد مرادآباد سے سنبھل تک تقریباً 40 کلومیٹرکا روڈ شونکالا گیا۔ راستے میں کئی مقامات پران کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اوراستقبالیہ پروگرام منعقد کئے گئے۔ جلوس کی ویڈیوسوشل میڈیا پرمنظرعام پرآنے کے بعد پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے یہ کارروائی کی۔

کیوں ہوئی تھی گرفتاری؟

آپ کوبتا دیں کہ ظفرعلی پر24 نومبر2024 کوسنبھل کی جامع مسجد سروے کے دوران ہوئے فساد میں ایک سنگین جرم میں سازش اورجھوٹا بیان دینے کا الزام تھا، اس معاملے میں انہیں 23 مارچ کوگرفتارکرکے مراد آباد جیل بھیج دیا گیا تھا۔ یکم اگست کورہائی کے بعد، انہوں نے مرادآباد سے سنبھل تک ایک قافلے کے ساتھ سفرکیا۔ اس دوران کئی مقامات پرآتش بازی اورنعرے بازی کی گئی، جسے پولیس نے امن وامان کے لیے خطرہ سمجھتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

4 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

4 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

4 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

5 hours ago