قومی

Haryana Encounter: نوح تشدد کے دو ملزمین منسید اور ثیقل کا انکاونٹر، پولیس نے پیر میں ماری گولی

ہریانہ کے نوح تشدد میں پولیس کی طرف سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوملزمین کا پولیس نے انکاونٹرکیا ہے۔ دونوں ملزمین کے پیرمیں گولی لگی ہے۔ انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نوح تشدد کے دونوں ملزمین کا نام منسید اورثیقل ہے۔ دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوح ضلع کے تاوڑو میں پولیس اورملزمین کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اس دوران دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس کے بعد دو ملزمین کے پیرمیں گولی لگی۔

اراولی کی پہاڑیوں میں چھپے تھے ملزم

پولیس کے مطابق،دونوں ملزمین کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نوح تشدد کے یہ ملزم اراولی کی پہاڑیوں میں چھپے ہوئے تھے۔ پولیس خفیہ اطلاع پروہاں پہنچی تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران ملزمین نے فائرنگ شروع کردی اور پولیس کو بھی جوابی فائرنگ کرنی پڑی۔

خفیہ اطلاع پر ہوئی کارروائی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 31 جولائی بجرنگ دل اور وی ایچ پی کی شوبھا یاترا کے دوران ہوئے فرقہ وارانہ تشدد معاملے میں دوملزمین کی نوح  شاہراہ پرسیلکھو پہاڑمیں چھپے ہوئے کی اطلاع دیررات کوتاوڑوسی آئی اے کوملی تھی۔ گزشتہ رات نوح تشدد کے ملزمین کے ٹھکانے پردبش دینے تاوڑو سی آئی اے ٹیم پہنچی۔ اس دوران ٹیم پرگولیاں چلائی گئیں۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم کے پیرمیں گولی لگی، جسے زخمی حالت میں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

2 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

30 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

60 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago