بھارت ایکسپریس۔
Haryana BJP Politics: ہریانہ کے گوجراورراجپوت برادریوں کے درمیان آپسی اختلاف کا اثرہریانہ بی جے پی میں واضح طور پرنظرآرہا ہے۔ کیتھل میں 19 جولائی کو ہوئی پولیس کارروائی کے بعد بی جے پی کے راجپوت لیڈران نے اپنے استعفے پارٹی کو بھیج دیئے ہیں، جن کی تعداد 35 بتائی جا رہی ہے۔ پارٹی سے استعفیٰ دینے والے لیڈران نے کہا ہے کہ جب تک انہیں اس بات کی وضاحت نہیں ملتی کہ ان کے لوگوں پرلاٹھی چارج کیوں کیا گیا، تب تک ان کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بی جے پی کسان مورچہ کے لیڈرسنجیو رانا نے کہا، ’’ہمارے لوگوں نے پُرامن طریقے سے اپنی بات رکھی، پُرامن طریقے سے ہمارا احتجاج تھا، لیکن جان بوجھ کرانتظامیہ نے آندولن (تحریک) کو گمراہ کرنے اوربھٹکانے کے لئے لاٹھی چارج کروایا۔ ہمارے کئی نوجوانوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ ہمارے سماج نے ایسا کون سا جرائم کیا تھا۔ ‘‘
سنجیو رانا نے کہا- وہ 36 برادریوں کے لیڈر تھے
انہوں نے کہا کہ ایک عظیم شخصیت جو 36 برادریوں کو ساتھ لے کرچلنے والے ایک سمراٹ تھے، کیا ان کو ہندو سمراٹ لکھنوانا جرم ہے؟ اگر یہ جرم ہے تو ہم باربارکریں گے کیونکہ وہ ایک ہندو تھے، ہندو ہیں اورہندو رہیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی ایک برادری سے تعلق نہیں رکھتے، وہ 36 برادریوں کے لیڈرتھے، اس لئے ہم نے ہندو سمراٹ لکھنے کی بات کہی۔ ہم نے کہا کہ نہ راجپوت لکھو، نہ گوجرلکھو، ذات پات میں تقسیم نہ کرو اورہندو سمراٹ لکھ دو، لیکن اس پربھی اعتراض کیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خود کو سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرسے ہماری بات پر وضاحت نہیں مل جاتا ہے، تب تک ہم اس پر قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’کیوں ہمارے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، کیا انہوں نے جرم کیا تھا؟ کیتھل میں بی جے پی سے منسلک سبھی لیڈران اورعہدیداران نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جب تک ہمیں اس پر وضاحت نہیں مل جاتا، تب تک ہمارا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…