ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) اورچندرشیکھرآزاد کی آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے درمیان اتحاد کا اعلان ہوگیا ہے۔ منگل کو دہلی میں دونوں پارٹیوں کے سربراہ دشینت چوٹالہ اورچندرشیکھرآزاد کے درمیان میٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد پریس کانفرنس کرکے الائنس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا۔ اس میٹنگ دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم بھی فائنل ہوگئی ہے۔
ریاست کی 90 اسمبلی سیٹوں میں جے جے پی 70 اور آزاد سماج پارٹی 20 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ لوک سبھا الیکشن سے پہلے تک جے جے پی کا بی جے پی کے ساتھ الائنس تھا اورحکومت میں حصہ داری تھی۔ پارٹی کے سربراہ دشینت چوٹالہ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ بھی تھے۔ عام انتخابات سے ٹھیک پہلے سیٹوں کی تقسیم پراختلاف کے بعد بی جے پی اورجے جے پی کے راستے الگ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد اب جے جے پی نے آزاد سماج پارٹی کے ساتھ الائنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہریانہ کو آگے لے جانے کے لئے کریں گے کام: دشینت چوٹالہ
آزاد سماج پارٹی سے اتحاد پر جے جے پی کے سربراہ دشینت چوٹالہ نے کہا کہ دوعظیم شخصیات کانشی رام جی اور دیوی لال کے نشانات پر جیسے پہلے 1998 میں لڑائی لڑی تھی، ویسی ہی اب لڑائی لڑنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس الائنس سے ہم ریاست کوآگے لے کرکیسے بڑھیں، اس پرکام کریں گے۔ کسانوں کی لڑائی کو آگے لے کرجائیں گے اور کسانوں کو ایم ایس پی کیسے ملے، اس کے لئے لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Jammu Kashmir Assembly Election: نیشنل کانفرنس نے جاری کی 32 امیدواروں کی فہرست، عمرعبداللہ کواس سیٹ سے بنایا گیا امیدوار
چندرشیکھرآزاد نے کیا بڑا دعویٰ
وہیں، آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندرشیکھرنے کہا کہ الائنس کا اعلاج آج ضرورہوا ہے، لیکن اس پرتبادلہ خیال کافی لمبے وقت سے کیا جا رہا تھا۔ میرا بھروسہ ہے کہ ان کے اورمیرے دل میں خواہش ہے کہ ہریانہ کوآگے بڑھنا چاہئے۔ بھیم آرمی اورآزاد سماج پارٹی لمبے وقت سے وہاں کام کررہی ہے۔ پرانی چیزوں کے لئے عظیم لیڈران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جاٹ-دلت اتحاد کی کوشش کوکتنی ملے گی کامیابی؟
جے جے پی اورآزاد سماج پارٹی کے درمیان اتحاد ہریانہ میں جاٹ-دلت اتحاد کو سادھنے کی کوشش ہے۔ جے جے پی کے پاس اس کے اپنے جاٹ ووٹر ہیں تو دوسری طرف آزاد سماج پارٹی دلتوں کے سہارے ہریانہ میں سیاسی زمین تلاش کرنے کا کام کرے گی۔ ہریانہ میں پہلے سے ہی انڈین نیشنل لوک دل اوربی ایس پی کے درمیان ایسا اتحاد ہے۔
بھارت ایکسپریس–
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…