قومی

Haryana: فرید آباد میں گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں 12ویں کلاس کے طالب علم آرین مشرا کا گولی مار کر قتل

Haryana: دہلی آگرہ قومی شاہراہ پر گدپوری کے قریب طالب علم آرین مشرا کے قتل کیس میں پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت انل کوشک، ورون، کرشنا، سورو اور آدیش کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھی کو گائے کے محافظ بتایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسے گائے کا اسمگلر سمجھ کر کار میں بیٹھے آرین اور اس کے مکان مالک کا ہائی وے پر تقریباً 20 کلومیٹر تک پیچھا کیا اور پھر اسے گولی مار دی تھی۔ پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں ماری گولی

اس کے بعد کار ڈرائیور ہرشت نے کار روک دی۔ ملزم نے دوسری گولی آرین کے سینے میں چلائی۔ اس کے بعد ملزم نے دیکھا کہ گاڑی میں لڑکوں کے ساتھ دو خواتین بھی ہیں، تو ملزم سمجھ گئے کہ غلط فہمی کی وجہ سے انہوں نے کسی اور کو گولی مار دی ہے، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے دوسرے دن 24 اگست کو آرین کی ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

اس معاملے میں متوفی آرین کے والد نے پولیس کو تحریری شکایت بھی دی تھی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کرائم برانچ نے معاملے کی جانچ شروع کردی۔ کرائم برانچ نے سی سی ٹی وی کی تلاشی لی تو ملزمان مل گئے، جس کے بعد ملزمان کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں- Weather Update: محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں جاری کیا بارش کا یلو الرٹ، جانئے دیگر ریاستوں میں کیسا رہے گا موسم کا حال

آپ کو بتا دیں کہ 19 سالہ آرین مشرا 12ویں کلاس کا طالب علم تھا۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ این آئی ٹی نمبر پانچ میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ 23 اگست کو، تقریباً 9:30 بجے، آرین اپنے مالک مکان شویتا گلاٹی، اس کے بیٹوں ہرشت، شینکی اور ایک پڑوسی عورت کے ساتھ بڈکھل میٹرو کے قریب مال میں میگی کھانے گئے تھے۔ میگی کھانے کے بعد وہ تقریباً ساڑھے گیارہ بجے گھر لوٹ رہے تھے۔ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago