قومی

Uttar Pradesh: نفرت انگیز تقاریر کیس میں سابق وزیر اشوک کٹاریہ سمیت 3 بڑے لیڈروں پر شکنجہ، عدالت نے جاری کیا ناقابل ضمانت وارنٹ

Uttar Pradesh: ملک میں ماضی میں نفرت انگیز تقاریر کے کئی واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں۔ جس پر سپریم کورٹ نے بھی سوال اٹھایا ہے۔ ساتھ ہی، اتر پردیش کے بجنور کی ایک عدالت نے سابق وزیر اشوک کٹاریہ، بی جے پی لیڈر کویتا چودھری اور شیوسینا کے سابق ریاستی صدر ویر سنگھ کو مفرور قرار دیا ہے۔ عدالت نے 2012 میں نفرت انگیز تقاریر کیس کی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (ACJM) ابھینو یادو کی عدالت 19 جنوری کو اس معاملے کی دوبارہ سماعت کرے گی۔ اس کے علاوہ  عدالت نےپولیس کو حکم دیا کہ ان تمام کو 18 جنوری تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

ایڈوکیٹ ڈی کے سنگھ نے کہا کہ ملزمین کو بار بار سمن جاری کئے گئے۔ اس کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ بالآخر عدالت نے انہیں مفرور قرار دے کر ان کے خلاف وارنٹ جاری کر دیا۔

یہ معاملہ سال 2012 کا ہے

یہ معاملہ 3 ستمبر 2012 کا ہے، جب سب انسپکٹر ایشندر سنگھ نے ایک پنچایت میٹنگ کے دوران ضلع بجنور کے بستہ علاقے کے اڈھائی گاؤں میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور بی جے پی کی کویتا چودھری کو اپنی تقریر روکنے کو کہا، اشوک کٹاریہ جو بعد میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں وزیر بنے، بھی پنچایت میٹنگ میں موجود تھے، وہیں اس وقت شیو سینا کے ریاستی صدر ویر سنگھ نے بھی مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں- Supreme Court on Hate Speech: ایف آئی آر درج کرنے میں 5 ماہ کیوں لگے، کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ ہیٹ اسپیچ معاملے میں سپریم کورٹ نے دہلی پولیس سے طلب کی رپورٹ

تقریر روکنے کی گئی تھی کوشش

واضح رہے کہ جب نفرت انگیز تقاریر روکنے کی کوشش کی گئی اور اجازت نامہ طلب کیا گیا تو نہ تو تقریر روکی گئی اور نہ ہی اجازت نامہ دکھایا گیا۔ جس کی وجہ سے پولیس نے ان کے خلاف دفعہ 188 اور 153 کے تحت عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ اس پر سخت کارروائی کرتے ہوئے عدالت نے مفرور وارنٹ جاری کرتے ہوئے منسلکہ کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

26 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago