قومی

Hanuman Beniwal’s controversial statement: پاکستان ہندوستان کی بیوی بن چکا ہے، صرف وداعی باقی ہے، ہنومان بینیوال کا لوک سبھا میں آپریشن سندور پر متنازع بیان

نئی دہلی: راجستھان کے ناگور سے انڈیا اتحاد کے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینیوال نے لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر بحث کے دوران حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کئی متنازع بیانات دیے۔ انہوں نے کہا کہ “آپریشن سندور 8 مئی کی رات کو شروع ہوا اور دو دن تک جاری رہا۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ پاکستان گھٹنوں کے بل آ گیا۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہندوستان نے پاکستان کی مانگ میں سندور بھر دیا ہو۔ پاکستان اب ہندوستان کی بیوی بن چکا ہے، صرف وداعی باقی ہے۔ بس لے آؤ! ان کے اس بیان پر ایوان میں ہلچل مچ گئی اور میڈیا و سوشل میڈیا پر بھی سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔

حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام

ہنومان بینیوال نے حکومت پر پرانے وعدوں کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2014، 2019 اور 2024 میں کہا تھا کہ پی او کے (پاکستان مقبوضہ کشمیر) پر قبضہ کیا جائے گا۔ ہر ہندوستانی کو لگا تھا کہ اس بار پاکستان سے نپٹا جائے گا، مگر وہی باتیں دہرائی جا رہی ہیں۔

پہلگام حملے پر سوال

انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے پر بھی سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا پہلگام میں مذہب پوچھ کر لوگوں کو مارا گیا، یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ وہاں سیکورٹی کہاں تھی؟ اتنے سیاح وہاں آتے ہیں تو حفاظتی انتظامات کیا تھے؟ حملے کے بعد امداد کتنی دیر میں پہنچی؟

اگنی ویر یوجنا پر تنقید

ہنومان بینیوال نے ’اگنی ویر یوجنا‘ کو بھی فوج کے حوصلے پر منفی اثر ڈالنے والی اسکیم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگنی ویر یوجنا سے فوج کا مورال گرا ہے، اسے فوراً بند کیا جانا چاہیے۔ میں اس ذات سے تعلق رکھتا ہوں جس کے زیادہ لوگ فوج میں شامل ہوتے ہیں، تاجر طبقہ فوج کے بارے میں کیا جانے؟ ہم سب فوج کو سلام کرتے ہیں۔

ایوان کی کارروائی پر بھی تنقید

بینیوال نے ایوان کی پانچ دن کی تاخیر سے شروع ہونے والی بحث پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحث پہلے ہی دن ہونی چاہیے تھی، پانچ دن تاخیر کیوں کی گئی؟ ملک کے لوگ دیکھ رہے تھے کہ پارلیمنٹ خاموش ہے، جبکہ پہلگام جیسے حملے پر فوری بات ہونی چاہیے تھی۔ ہنومان بینیوال کے بیانات پر سیاسی ردعمل متوقع ہے۔ ان کے الفاظ کو بعض حلقوں نے جارحانہ اور غیر سفارتی قرار دیا ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی تنقید فوج کے خلاف نہیں، بلکہ حکومت کی پالیسیوں پر ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Tiger Shroff Firing: ممبئی میں ٹائیگر شروف پر فائرنگ، بشنوئی گینگ نے لی ذمہ داری، وزیر اعلیٰ فڑنویس نے طلب کی رپورٹ

ممبئی کے جوہو علاقے میں اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں…

2 hours ago

Muslim Rashtriya Manch Convention: ملک کو غیر مستحکم کرنے والی سیاست سے بچیں، آئین کا احترام سب سے اہم ہے: اندریش کمار

مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…

3 hours ago