-بھارت ایکسپریس
ممبئی سے دہلی آنے والی فلائٹ میں ایک شخص کا ہینڈ بیگ چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس معاملے میں اب دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن نے فلائٹ سے ہینڈ بیگ چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پوچھ گچھ میں پتہ چلا ہے کہ ملزم ویب ڈیزائنر ہیں اور جودھپور ریسٹورنٹ بھی چلاتا تھا۔ وہیں ملزم کی گرفتاری کے ساتھ ہی پولیس نے آئی جی آئی پولیس اسٹیشن میں درج E-FIR No. 52/2023 Dated 07/02/2023 U/s 379 IPC کو آئی پی سی کو کامیابی کے ساتھ حل کرلیا ہے۔ ساتھ ہی اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ ملزم پہلے کتنی چوریاں کرچکا ہے۔
پولیس نے ملزم کے پاس سے آئی فون 14 پرو، ایک لیپ ٹاپ اور کچھ غیرملکی کرنسی برآمد کی ہے۔ ملزم ہری نے پولیس کے سامنے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے لالچ میں آکر ہینڈ بیگ کو چرایا تھا۔
شخص نے معاملے میں ای ایف آئی آر درج کرائی تھی
جانکاری کے مطابق، دہرہ دون کے پریم نگر میں رہنے والے سریندر سنگھ نے آن لائن ای ایف آئی آر درج کرائی تھی اور بتایا کہ جب وہ فلائٹ 6E 2123 سے ممبئی سے دہلی آرہے تھے۔ تب کسی نے ان کا ہینڈ بیگ چرا لیا اور دہلی پہنچنے پر انہیں اس بات کا پتہ چلا۔ انہوں نے دہلی سے جودھپورجانے والے شخص پر شک ظاہر کیا’۔ آئی جی آئی کے ایس پی ویریندر مور کی نگرانی میں ایئرپورٹ کے تھانہ انچارج یشپال سنگھ، ایس آئی پرشانت اور حولدار برجو سنگھ کی ٹیم نے جانچ شروع کی۔
سی سی ٹی وی میں دکھائی دیا تھا چور
پولیس نے جب اس معاملے کی جانچ شروع کی تو سب سے پہلے سی سی ٹی فوٹیج کی گہرائی سے جانچ کی گئی، جس میں ایک شخص مشتبہ ہینڈ بیگ لے جاتا ہوا دکھائی دیا۔ ملزم کی پہچان جودھپور کے باشندہ ہری گرگ کے طور پر ہوئی، جس کے بعد ایس آئی پرشانت نے اسے جانچ میں شامل ہونے کے لئے فون کیا، لیکن ملزم نے منع کردیا اور فرار ہوگیا۔ حالانکہ پولیس نے اسے سی ڈی آراورآئی پی ڈیٹیل کے ذریعہ گرفتارکرلیا۔ ملزم نے فلائٹ سے ہینڈ بیگ لے جانے کی بات قبول کرلی ہے۔ ملزم نے شکایت کنندہ کا پاسپورٹ، 6 کریڈٹ اورڈیبٹ پلاسٹک کارڈ پھینک دیئے تھے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے متاثرہ کا موبائل، لیپ ٹاپ، 350 امریکی ڈالر اور 200 کینیڈین ڈالر سمیت دیگر سامان برآمد کیا ہے۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…