قومی

Gyanvapi Survey Report: گیان واپی معاملے میں ابھی تک اے ایس آئی کی رپورٹ نہیں ہوسکی تیار، چوتھی بار اضافی مہلت کو ملی منظوری

وارانسی گیان واپی معاملے میں، 30 نومبر کو، ضلع عدالت نے اے ایس آئی کو پھٹکار لگائی تھی اور 10 دن کی اضافی مدت دی تھی۔ آج آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں رپورٹ پیش کرنی تھی لیکن ایک بار پھر اے ایس آئی نے ایک ہفتہ کی اضافی مہلت مانگی ہے۔ یہ چوتھی بار ہے جب اے ایس آئی نے رپورٹ تیار کرنے کے لیے عدالت سے اضافی وقت مانگا ہے۔ تاہم اس بار سینئر اے ایس آئی افسر کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ایک ہفتے کا مزید وقت مانگا گیا ہے جسے عدالت نے قبول کرلیا۔

اے ایس آئی کی رپورٹ 18 دسمبر تک پیش کی جائے گی

جانکاری  دیتے ہوئے ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے بتایا کہ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کی ہدایت پر اے ایس آئی کو آج عدالت میں رپورٹ پیش کرنی تھی۔ تاہم زیادہ  بی پی کی وجہ سے سینئر اے ایس آئی افسر کی طبیعت ناساز ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے 1 ہفتے کا مزید وقت مانگا گیا ہے۔ جسے عدالت نے قبول کرلیا۔ یہ چوتھی بار ہے کہ اے ایس آئی نے رپورٹ تیار کرنے کے لیے اضافی مدت مانگی ہے۔ اے ایس آئی کی رپورٹ پیش کرنے کے سلسلے میں صبح سے ہی عدالت کے احاطے کے ساتھ ساتھ شہر میں کافی سرگرمیاں تھیں۔ بات چیت کا دور جاری رہا لیکن ایک بار پھر 18 دسمبر کی تاریخ طے ہونے سے لوگوں کا انتظار بڑھ گیا ہے۔

وشنو شنکر جین نے بات چیت کے دوران ایک بڑا بیان دیا اور کہا کہ گیانواپی کیمپس پر مسلم فریق کا دعویٰ مسجد کی نہیں بلکہ بڑی ضد کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے پہلے بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایودھیا متھرا میں ایک مسجد ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔ اے ایس آئی کے سروے میں پائے جانے والے تمام ثبوت اور شواہد یہ بتانے کے لیے کافی ہیں کہ گیانواپی کمپلیکس کی ایک الگ تاریخ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

ممتا بنرجی کو بڑی راحت، ٹی ایم سی کے باغی رتبرتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو کردیا منسوخ

 کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…

39 minutes ago

انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگا 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد، یہاں جانئے پوری تفصیل

دودنوں پر محیط اس کانفرنس کے 6 موضوعاتی اجلاسوں میں تعلیمی پالیسی اور سول سوسائٹی…

1 hour ago

Amit Shah to visit Kolkata: امت شاہ 30 نومبر کو کولکتہ کا  کریں گےدورہ ، بی جے پی کے آئین گورو پروگرام میں کریں گے شرکت

امت شاہ اس سے پہلے اکتوبر میں درگا پوجا کے تہوار کے دوران دو روزہ…

3 hours ago