بھارت ایکسپریس۔
Gyanvapi Masjid Case: وارانسی واقع گیان واپی مسجد احاطے کے اے ایس آئی سروے پر لگی روک کو الہ آباد ہائی کورٹ نے بڑھا دیا ہے۔ اس معاملے سے متعلق کل دوپہر 3:30 بجے الہ آباد ہائی کورٹ میں پھر سے سماعت ہوگی۔ کل سماعت ہونے تک یہ اسٹے برقرار رہے گا۔ گیان واپی مسجد احاطے کے اے ایس آئی سروے پر سپریم کورٹ کی روک کا حکم آج شام 5 بجے تک مؤثر تھا۔
مسجد کمیٹی نے دی تھی یہ دلیل
واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی واقع گیان واپی مسجد احاطے میں اے ایس آئی سروے کے خلاف انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی اپیل پر بدھ کے روز سماعت شروع کی۔ مسجد کمیٹی کے وکیل نے دلیل دی کہ 21 جولائی کو حکم صادر کرتے وقت وارانسی کی عدالت اس نتیجے پرپہنچ گئی کہ سروے رپورٹ کے بغیر موضوع کو حل نہیں کیا جاسکتا، لیکن عدالت نے اس نتیجے پر پہنچنے سے پہلے اس کے سامنے رکھے گئے دستاویز پر بحث نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نچلی عدالت کو سب سے پہلے پیش کئے گئے شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرنی چاہئے تھی، لیکن مکمل شکایت میں اس طرح کے ثبوت کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
سماعت کے دوران انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے وکیل نے کہا کہ اے ایس آئی کو اس مقدمے میں فریق نہیں بنایا گیا اور اسے سروے کرنے اور اس معاملے میں ماہرین کی رائے دینفے کا حکم دیا گیا۔
ہندو فریق کے وکیل نے کیا یہ دعویٰ
اس پر ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے دلیل دی کہ اس مقدمے میں ماہرین کو فریق بنائے جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ جس معاملے میں ماہرین کی رائے لی جاتی ہے، اس معاملے میں اسے فریق بنایا جائے۔ وشنو شنکر جین نے ہینڈ رائٹنگ کے ماہرین کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاملے میں انہیں کبھی فریق نہیں بنایا گیا، بھلے ہی ضرورت پڑنے پر عدالت کسی معاملے میں ہینڈ رائٹنگ کے ماہرین کی رائے طلب کرسکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…