قومی

Bharat Express MD Upendra Rai to be Conferred with Dr APJ Abdul Kalam Award: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے ہوں گے اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے سرفراز

ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ اورمیزائل مین اے پی جے عبدالکلام کی آٹھویں برسی کل یعنی 27 جولائی 2023 کو منائی جائے گی۔ اس موقع پراے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن ایک کانکلیو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اے پی جے عبدالکلام گلوبل فاؤنڈیشن  نے سینئر صحافی اوپیندر رائے کو قوم کی تعمیرمیں ان کے تعاون کے لئے تسلیم کیا ہے۔ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اپیندررائے کو وگیان بھون میں جمعرات کومنعقد ہونے والے ایک پروگرام میں نوجوانوں کو متاثرکرنے اورلاتعداد لوگوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے ‘ملک کی آئیکونک میڈیا پرسنالٹی’ – اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پرایک کانکلیو کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس کا عنوان ہوگا- ہندوستان کو جی 20 کی صدارت کیسے ملی اور اس کے خوش کن نتائج کیا ہوں گے؟ اس سے پہلے سینئر صحافی اوپیندر رائے کو بھی ٹائکون گلوبل میگزین کے زیر اہتمام ٹائکون گلوبل گورننس اینڈ بزنس ایوارڈ تقریب میں ‘موسٹ امپیکٹول جرنلسٹ ان الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اسی وقت، گلوبل میگزین GTTC INSIGHTS نے بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹر انچیف اوپیندر رائے کو اپنے کور پیج پر جگہ دی تھی۔ مشہور ٹائیکون میگزین نے بھی انہیں اپنے کور پیج پر جگہ دی۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے کو صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کے لیے کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ اس سال مئی کے مہینے میں دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں انہیں ‘چانکیہ ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

1 hour ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

2 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

3 hours ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

3 hours ago