بھارت ایکسپریس۔
سال کی پہلی جی ایس ٹی کونسل میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے لئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن کی زیرصدارت اس میٹنگ میں ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ بھی شامل تھے۔ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے میڈیا سے بات چیت میں یہ جانکاری دی اورکہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے جی ایس ٹی ایکٹ کے سیکشن 73 کے تحت جاری ڈیمانڈ نوٹس پرسود اورجرمانہ معاف کرنے کی سفارش کی ہے۔
دودھ پر یکساں ٹیکس ہو گا
پلیٹ فارم ٹکٹ جیسی خدمات کوہندوستانی ریلوے نے جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قراردیا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے دودھ کے تمام کارٹنوں پر12 فیصد کی یکساں شرح کی سفارش کی ہے۔ کونسل نے ٹیکس ڈیمانڈ نوٹس پرجرمانے پرسود معاف کرنے کی سفارش کی ہے۔ جی ایس ٹی کونسل نے ٹیکس حکام کے ذریعہ اپیل ٹریبونل کے سامنے اپیلیں دائرکرنے کے لئے 20 لاکھ روپئے کی حد کی سفارش کی ہے۔ اس میں ہائی کورٹ کے لئے ایک کروڑ روپئے اورسپریم کورٹ کے لیے دو کروڑ روپئے کی حد مقررکی گئی ہے۔ جی ایس ٹی کونسل نے تعلیمی اداروں کے باہرہاسٹل رہائش کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی پر ماہانہ 20,000 روپئے فی شخص کی چھوٹ دی ہے۔
5فیصد جی ایس ٹی کی فراہمی
آندھرا پردیش کے وزیرخزانہ پی کیشو نے ہفتہ کوکہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے کھاد کے شعبے کو موجودہ پانچ فیصد جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کی سفارش وزراء کے گروپ کو بھیجی ہے۔ اب کونسل اس معاملے پرغور کرے گی۔ کونسل نے کھاد بنانے والی کمپنیوں اور کسانوں کے مفاد میں غذائی اجزاء اورخام مال پرجی ایس ٹی کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کی سفارش فروری میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کیمیکل اینڈ فرٹیلائزرز نے کی تھی۔
جی ایس ٹی اپیل ٹریبونل کے لیے مالیاتی حد 20 لاکھ
اس کے ساتھ ہی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے دوران کیسوں کی تعداد کوکم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے تحت جی ایس ٹی اپیل ٹریبونل کے لیے مالیاتی حد اب بڑھا کر 20 لاکھ روپئے کردی گئی ہے۔ یہ رقم ہائی کورٹ کے لئے ایک کروڑ روپئے اورسپریم کورٹ کے لئے دو کروڑ روپئے ہوگی۔ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں اور ریلوے کی انٹرا ریلوے خدمات پر بھی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔ میٹنگ میں گوا اورمیگھالیہ کے وزرائے اعلیٰ، بہار، ہریانہ، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کے نائب وزیراعلیٰ، ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ (بشمول مقننہ) اورمرکزی حکومت اور ریاستوں کے سینئرافسران نے شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…