قومی

Gratitude to PM Modi: مودی حکومت کا قابل تجدید توانائی اور زراعت میں انقلابی قدم، وزیر داخلہ امت شاہ نے فیصلوں کو نئے بھارت کی پیش رفت قرار دیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج مرکزی کابینہ نے قابل تجدید توانائی اور زراعت کے شعبوں میں دو بڑے فیصلے کرتے ہوئے سبز بھارت کی تعمیر کی سمت مضبوط قدم اٹھایا ہے۔ ان فیصلوں کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سراہا اور ٹوئٹر (X) پر اپنے پیغام میں کہا کہ مودی جی کا شکریہ، جنھوں نے بھارت کے قابل تجدید توانائی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے آج کابینہ میں دو اہم فیصلے لیے۔ NTPC اور NGEL کے لیے سرمایہ کاری کی حد بڑھا کر ₹20,000 کروڑ کرنے سے 2032 تک 60 گیگا واٹ گرین انرجی کا ہدف جلد حاصل ہوگا۔ وہیں، NLCIL کو دی گئی خصوصی رعایت سے وہ ₹7,000 کروڑ کی سرمایہ کاری کر کے سبز بھارت اور صحت مند سیارے کے عزم کو مضبوط کرے گا۔

زرعی شعبے کے لیے نئی اسکیم

کابینہ نے آج ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ’پردھان منتری دھن-دھانیا کرشی یوجنا‘ کو منظوری دی، جس کا مقصد جدید، سائنسی اور فائدہ مند زراعت کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں 100 زرعی اضلاع (Agri-Districts) منتخب کیے جائیں گے۔ ان اضلاع میں 11 وزارتوں کی 36 اسکیموں کو یکجا کر کے عمل میں لایا جائے گا۔ اس سے کسان خود کفیل ہوں گے، گاوں خوشحال بنیں گے اور زراعت نفع بخش ہوگی۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ یہ اسکیم کسان کو خود مختار بنانے، زراعت کو نفع بخش بنانے اور گاؤں کو خوشحال بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔ زرعی ترقی اور کسان فلاح کے لیے وزیر اعظم مودی جی کا تہہ دل سے شکریہ۔

ماحولیاتی قیادت میں بھارت کا کردار

یہ فیصلے اس وقت سامنے آئے ہیں جب بھارت نے پانچ سال قبل ہی اپنی نصب شدہ بجلی کی 50 فیصد صلاحیت غیر فوسل ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف پورا کر لیا ہے، جو کہ پیرس معاہدے کے تحت 2030 تک کا ہدف تھا۔ آج کے فیصلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت نہ صرف ماحول دوست پالیسیوں کے لیے پرعزم ہے بلکہ کسانوں، ماحول اور معیشت کے بیچ ایک متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بھی سنجیدہ ہے۔ یہ اقدامات ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے وژن کو زمینی حقیقت میں تبدیل کرنے کی عملی مثال ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

36 minutes ago

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago