قومی

Bihar Election 2025: تیجسوی کو سی ایم کے طور پر عظیم اتحادمیں اتفاق، گہلوت کی پٹنہ آمد پر مسئلہ حل، آج مشترکہ پریس کانفرنس

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عظیم اتحاد تیجسوی یادو کو سی ایم کے امیدوار کے طور پر لانے پر اتفاق رائے بنی گئی ہے۔ آج عظیم اتحاد میں شامل تمام پارٹیاں تیجسوی کی قیادت کی تائید کریں گی۔ تیجسوی کی سی ایم امیدواری کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ تیجسوی کی قیادت میں عظیم اتحاد کا نعرہ “چلو بہار… بدلے بہار” ۔

ہوٹل موریا میں عظیم اتحاد کی مشترکہ پریس کانفرنس کے لیے تیاریاں جاری ہیں، قابل ذکر بات یہ ہےکہ اس کے وقت کے حوالے سے سرکاری معلومات کا انتظار ہے۔ یہ پریس کانفرنس عظیم تحاد کے اندر سیٹوں کی تقسیم کے تنازع کو ختم کر دے گی۔ اس سے یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ عظیم اتحاد کا وزارت اعلیٰ کا چہرہ کون ہو گا۔

کانگریس آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو عظیم اتحاد کے وزیر اعلیٰ امیدوار کے طور پر حمایت دے سکتی ہے ،کیونکہ اتحاد اپنی کمزوریوں کو دور کرنے اور زمین حاصل کرنے کی کوشش کرئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی بات چیت سے اختلافات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے اور دوستانہ مقابلہ اب چند نشستوں تک محدود ہو سکتا ہے۔

گہلوت نے مسئلہ  کیا حل

کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے بدھ کو لالو پرساد اور ان کے بیٹے تیجسوی کے ساتھ آر جے ڈی سربراہ کی رہائش گاہ پر بات چیت کی۔ کانگریس بہار کے انچارج کرشنا الوارو بھی موجود تھے، جنہیں پارٹی میں بہت سے لوگ مذاکرات میں خرابی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

ایک بڑی رکاوٹ یہ تھی کہ کانگریس تیجسوی کو وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر نامزد کرنے سے ہچکچا رہی تھی، جب کہ آر جے ڈی کی انتخابی مہم “تیجسوی حکومت” کے مسئلہ پر مرکوز تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس اب اس معاملے کو چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔

کانگریس نے بھی منصفانہ سیٹوں کی تقسیم پر زور دیا۔ اس تعطل کی وجہ سے عظیم اتحاد پارٹیوں نے کئی سیٹوں پر ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے کیے، جن میں تقریباً نصف درجن سیٹوں پر کانگریس اور آر جے ڈی، چار سیٹوں پر سی پی آئی اور کانگریس اور دو سیٹوں پر وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) اور آر جے ڈی شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago