جھارکھنڈ کے گورنر نے ہیمنت سورین کو حکومت بنانے کی دعوت دی
رانچی: جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے جے ایم ایم-کانگریس-آر جے ڈی اتحاد کے نئے لیڈر ہیمنت سورین کو نیا وزیر اعلیٰ مقرر کرتے ہوئے حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ ہیمنت سورین آ شام 5 بجے حلف لیں گے۔ جانکاری کے مطابق حلف برداری تقریب رانچی کے مورہآبادی گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔
گورنر کی دعوت پر ہیمنت سورین انڈیا اتحاد کے سرکردہ لیڈران کے ساتھ جمعرات کی دوپہر راج بھون پہنچے، جہاں انہیں رسمی تقرری کا خط سونپا گیا اور حکومت بنانے کی دعوت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہیمنت سورین فل بنچ کابینہ کے ساتھ حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ 10 یا 11 وزرا حلف اٹھا سکتے ہیں۔ اس وقت وزراء کے ناموں پر ذہن سازی جاری ہے۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپئی سورین بدھ کی شام 7.15 بجے راج بھون پہنچے اور گورنر سی پی رادھا کرشنن کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی حکمران اتحاد کے نئے لیڈر ہیمنت سورین نے 45 ایم ایل ایز کی جانب سے گورنر کو حمایت کا ایک خط دیا تھا، جس میں نئی حکومت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب ہیمنت سورین وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ وہ پہلی بار 2013 میں وزیراعلیٰ بنے تھے۔ اس کے بعد، 2019 میں، جے ایم ایم-کانگریس-آر جے ڈی اتحاد نے ہیمنت سورین کی قیادت میں الیکشن لڑا اور وہ دوسری بار وزیراعلیٰ بنے۔ ہیمنت سورین جھارکھنڈ میں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے والے تیسرے لیڈر ہوں گے۔ اس سے پہلے ان کے والد شیبو سورین اور بی جے پی کے ارجن منڈا نے تین تین بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا۔
31 جنوری کو جب ہیمنت سورین کو ای ڈی نے زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا تو اس وقت انہوں نے سی ایم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ ان کی کابینہ کا حصہ رہے چمپئی سورین نے 2 فروری کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔
پانچ ماہ کے بعد ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ہیمنت سورین 28 جون کو جیل سے باہر آئے اور چھٹے دن ہی اتحاد نے چمپئی سورین کی جگہ ہیمنت سورین کو وزیر اعلی بنانے کے فیصلے کو ایک بار پھر منظوری دے دی۔
بھارت ایکسپریس۔
این ویڈیا کے سابق سربراہ نے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا،…
وزیراعظم مودی نے اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مضبوط سپلائی چین قائم…
کواڈ کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا، جبکہ 2017 میں اس کے درمیان…
منیلا میں کواڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس شہر کے ساتھ…
سرمایہ کاروں کو ہر ہفتے 6 سے 11 فیصد منافع دینے کا لالچ دے کر…
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…