قومی

Mamata on CV Anand Bose: سی وی آنند بوس بتائیں انہیں استعفیٰ کیوں نہیں دینا چاہئے؟ ممتا بنرجی نے چھیڑ چھاڑ کے الزام پر گورنر کو گھیرا

CM Mamata Banerjee on Governor CV Anand Bose: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز ایک بار پھر گورنر سی وی آنند بوس پر چھیڑ چھاڑ کے الزامات کو لے کر حملہ کیا۔ مغربی بنگال کے سپتگرام میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، سی ایم ممتا بنرجی نے کہا کہ سی وی آنند بوس کو بتانا چاہیے کہ انہیں عہدے سے استعفیٰ کیوں نہیں دینا چاہیے۔ سی ایم (ممتا بنرجی) نے یہ بھی کہا کہ جب تک بوس گورنر بنے رہیں گے، وہ راج بھون کے اندر قدم نہیں رکھیں گی۔ ممتا بنرجی کی ریلی کا ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ ہاوڑہ میں ریلی کے دوران فنکاروں کے ساتھ روایتی ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

(CM Mamata Banerjee on Governor CV Anand Bose) اب آپ کی دادا گری نہیں چلے گی: ممتا

گورنر سی وی آنند بوس کے معاملے پر ترنمول کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا، ‘گورنر کہتے ہیں کہ ‘دیدی گری’ برداشت نہیں کی جائے گی… لیکن جناب گورنر، میں کہتی ہوں کہ اب آپ کی ‘دادا گری’ نہیں چلے گی۔’ صاف کرنا چاہئے کہ ان پر ایسے الزامات لگنے کے بعد وہ استعفیٰ کیوں نہ دیں۔ بتا دیں کہ راج بھون کی کنٹریکٹ پر کام کرنے والی ایک خاتون ملازم نے گزشتہ ہفتے کولکتہ پولیس میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ بوس نے 24 اپریل اور 2 مئی کو راج بھون میں اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو نوٹس، پٹرول پمپ ملازمین پر حملہ کے معاملے میں نوئیڈا پولیس کی کارروائی

(CM Mamata Banerjee on Governor CV Anand Bose) گورنر نے ایک ترمیم شدہ ویڈیو جاری کیا: ممتا

9 مئی کو بوس نے اپنے اوپر لگائے گئے چھیڑ چھاڑ کے الزامات کو واضح کرنے کے لیے راج بھون کے کئی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، ‘گورنر نے ایک ترمیم شدہ ویڈیو جاری کیا۔ میں نے پوری فوٹیج دیکھی اور اس کے منظر چونکا دینے والے ہیں۔ مجھے ایک اور ویڈیو ملی ہے۔ آپ کا طرز عمل شرمناک ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

9 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

9 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

10 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

10 hours ago