قومی

Madhya Pardesh news: بھوپال میں 110 دکانوں پر حکومت کا بلڈوزر … 1000 پولیس اہلکار سمیت 8 ایس ڈی ایم موقع وارادات پر موجود

آج اتوار کی صبح مدھیہ پردیش کے دارلحکومت  بھوپال میں انتظامیہ نے سبھاش نگر مارکیٹ میں تجاوزات ہٹانے کے لیے ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔ یہاں ایک پل بنایا جا رہا ہے، جس کے لیے 110 دکانیں ہٹائی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ نے دکانداروں کو دکانیں خالی کرنے کے لیے ہفتہ تک کا وقت دیا تھا۔ مقررہ وقت کے بعد اتوار کی صبح انتظامیہ نے سخت سکیورٹی کے درمیان بلڈوزر آپریشن شروع کر دیا۔

آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ تقریباً 1000 پولیس اہلکار، 8 ایس ڈی ایم اور مقامی انتظامیہ کی کئی ٹیمیں موقع پر موجود تھیں۔

انتظامیہ نے تقریباً 1 کلومیٹر کے علاقے میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں تاکہ کوئی بھی شخص جائے وقوعہ تک نہ پہنچ سکے۔ اس پورے آپریشن کے دوران میڈیا کو بھی اس کی کوریج نہیں کرنے دی گئی۔ پولیس نے میڈیا اہلکاروں کو جائے وقوعہ سے دور روک دیا۔

سبھاش نگر بازار میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان یہ کارروائی کی گئی۔ دراصل، یہاں سبھاش نگر پل کی تیسری لین بنائی جارہی ہے، تاکہ شہر میں ٹریفک کی پریشانی کو کم کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں دکانداروں کو پیشگی اطلاع دی گئی اور انہیں اپنے ادارے خالی کرنے کا وقت دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago