قومی

Jamat-E-Islami: منی پور میں تشددکے خاتمے اور امن کی بحالی کے لئے حکومت کرے مؤثر اقدامات-جماعت اسلامی ہند

Jamat-E-Islami Hind: ”ملک کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں امن و امان کی صورت حال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔ یہاں ہونے والے تشدد کے واقعات نوع انسانیت کے لئے شرمناک اور ملک کے لئے بدنما داغ ہیں۔ ان پر قابو پانے کے لئے مرکزی حکومت  موثر اقدامات کرے اورامن و امان کی بحالی کو یقینی بنائے“۔  یہ باتیں نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہی“۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ ریاست مختلف گروپوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں کی زد میں ہے۔  صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ریاستی حکومت حالات پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت نے ریاست کی سیکورٹی کی کمان اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے۔ اب  مرکز کی ذمہ داری ہے کہ جلد از جلد حساس علاقے یعنی وادی امپھال اور پہاڑی اضلاع  میں جلد از جلد امن کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کوششیں تیز کرے اور وہاں ہونے والے جان و مال کے نقصانات کو روکے“۔  انہوں نے مزید کہا کہ ”ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں سیاسی اقتدار حاصل کرنے اور اس پر قبضہ جمائے رکھنے کے لئے  ملک میں نفرت اور پولرائزیشن کا ماحول پیدا کرنے کی منظم چالیں چلی گئی ہیں  اور اس کا استعمال ماحول کو خراب کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔خاص طور پر جب مختلف طبقات کے درمیان عدم اعتماد او غلط فہمیوں کی فضا قائم ہوتو ایسے موقع پر تشدد کو بھڑکانے میں نفرت کایہ ماحول معاون ثابت ہوتا ہے۔

ایسے موقع پر ریاستی انتظامیہ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ ریاست میں فرقہ وارانہ منافرت کو ختم کرنے کے لئے تمام ممکنہ ٹھوس اقدامات کرے اور نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔نیز بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث سماج دشمن عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹے“۔انہوں نے کہا کہ ” اس وقت سب سے ضروری بات  یہ ہے کہ ریاست کے مختلف قبائل اور برادریوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد کا ماحول بنایا جائے اور انہیں اتحاد و ہم آہنگی کی اہمیت کا احساس دلایا جائے۔وہاں گرجا گھروں اور دیگر مذہبی مقامات کی جو توڑ پھوڑ  اور بے حرمتی ہوئی ہے، اس نازیبا عمل کی جماعت اسلامی ہند سخت مذمت کرتی ہے۔جماعت کا خیال ہے کہ معاملہ بہت سنگین ہے لہٰذا وزیر داخلہ کو ریاست کا دورہ کرنا چاہئے  اور وزیر اعظم کو اس معاملے پر بیان جاری کرنا چاہئے“۔

سلیم انجینئر نے کہا کہ ”ہم خطے میں امن و امان کی بحالی کے لئے دعا کرتے ہیں اور تشدد میں اپنی جانیں گنوانے والوں سے تعزیت کرتے ہیں۔جماعت اسلامی ہند ان لوگوں کو قدر کی نکاہ سے دیکھتی ہے جنہوں نے تشدد سے متاثر ہونے والوں کو امداد دی اور ان کو پناہ دینے کے لئے پناہ گزیں کیمپ قائم کئے“۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Shantanu Sinha Biswas: کولکاتا پولیس کے سابق ڈی سی پی شانتنو سنہا بسواس پر ای ڈی کا شکنجہ، 2.78 کروڑ کی جائیدادیں اٹیچ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ اور جبری وصولی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سابق…

2 hours ago

Tamil Nadu AI Book Scam: تمل ناڈو کی لائبریری میں مصنوعی ذہانت سے تیار کتابوں کا معاملہ! 1800 مشتبہ کتابوں سے ہنگامہ، طلبہ کے مستقبل پر سوالات

تمل ناڈو کے کوئمبٹور کی پیریار اریوولگم لائبریری میں تقریباً 1800 مشتبہ کتابیں ملی ہیں۔…

3 hours ago

UP Election 2027: اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی کے لیڈروں کو انتخابی نظم و ضبط کا دیا سبق، زبان اور رویے میں احتیاط برتنے کی ہدایت

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 کی تیاریوں میں مصروف سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو…

3 hours ago

Saba Karim: صبا کریم: 15 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو، ایک چوٹ نے ختم کیا بین الاقوامی کیریئر

ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز صبا کریم کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اگرچہ…

3 hours ago