قومی

Kendriya Grihmantri Dakshata Padak 2024: مرکزی حکومت نے ’کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک‘ کے لیے 463 پولیس اہلکاروں کو کیا نامزد،چار شعبوں میں دیا جاتا ہے یہ ایوارڈ

مرکزی حکومت نے ‘کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک’ کے لیے 463 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیاہے۔ جنہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک’سے نوازنے کا مقصد  بہترین کام کو تسلیم کرنا، اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات کو فروغ دینا اور اسپیشل آپریشن، انویسٹی گیشن، انٹیلی جنس اور فارنسک  سائنس کے شعبوں میں اہلکاروں/افسران کے حوصلے کو بڑھانا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ‘کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک’ تمام پولیس اہلکاروں کے حوصلے کو بلند کرنے کے مقصد سے دیا جارہا ہے۔وزارت داخلہ نے فروری 2024 میں ‘کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک’قائم کیا تھا۔

تمغوں سے نوازے جانے  کا اعلان ہر سال 31 اکتوبر کو یعنی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ اس بارمختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی ز)/مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف ز)/مرکزی پولیس تنظیموں (سی پی او ز) کے 463 اہلکاروں کو سال 2024 کے لیے ‘کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک’ سے نوازا گیا ہے۔یہ تمغہ بہترین کام کو تسلیم کرنے، اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینے اور درج ذیل چار شعبوں میں متعلقہ اہلکار/افسروں کے حوصلے کو بڑھانے کے لیے دیا جاتا ہے۔(i) خصوصی آپریشن(ii) تفتیش(iii) ذہانت(iv) فارنسک سائنس۔

واضح رہے کہ یکم فروری 2024 کو وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے ذریعہ ‘کیندریہ گرہ منتری پدک’ کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ تمغہ پولس فورسز، سیکورٹی آرگنائزیشن، انٹیلی جنس ونگ/برانچ/اسپیشل برانچ آف اسٹیٹ/یوٹی ز/ سی پی او ز/سی اے پی ایف ز/نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی)/آسام رائفلز کے ممبران کو ؛ اور فارنسک  سائنس (مرکزی/ریاست/یونین ٹیریٹریز) آپریشنز میں بہترین کارکردگی، تحقیقات میں شاندار خدمات، غیر معمولی کارکردگی ناقابل تسخیر اور جرات مندانہ انٹیلی جنس سروس، فارنسک سائنس کے میدان میں سرکاری سائنسدانوں کی خدمت کے ذریعے کئے گئے شاندار کام کے لیے دیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

8 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

8 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

9 hours ago