قومی

Bank weekly off: بینک ملازمین کے لیے خوشخبری! ہفتے میں صرف 5 دن کرنا ہوگا کام

Bank weekly off:  ملک کے بینک ملازمین کو اگلے ہفتے ایک بڑی خبر مل سکتی ہے۔ دراصل اس بات کی تیاریاں جاری ہیں کہ اب بینک ملازمین کو مہینے کے تمام ہفتہ کو چھٹی ملے گی۔ اس حوالے سے ایک ہفتے کے اندر بڑی اپ ڈیٹ سامنے آ سکتی ہے۔

سرکاری بینک ملازمین کے لیے خوشخبری ہے۔ ہفتے میں 5 دن کام کرنے اور تنخواہوں میں اضافے سمیت تمام زیر التوا مسائل پر آئندہ ہفتے میٹنگ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق بینک یونینز اور بینک ایسوسی ایشن کے درمیان پہلا اجلاس 28 جولائی کو ہونے جا رہا ہے۔ جس میں ان تمام اہم مسائل کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ بینکروں کو سستا ہیلتھ انشورنس دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔

پانچ دن کام، دو دن آرام

اس وقت ہندوستان میں بینکوں میں ہر ہفتے کے ہر اتوار اور ہر دوسرے اور چوتھے ہفتے کے ہفتہ کو چھٹی ہوتی ہے۔ تبدیلی کے بعد ہر ماہ کے پہلے، تیسرے اور پانچویں ہفتہ کو بینکوں میں چھٹی ہوگی۔ دوسرے الفاظ میں، اب بینکوں میں پانچ کام کے دنوں کا ایک ہفتہ نافذ کیا جائے گا۔ اس کے تحت بینک ملازمین ہر ہفتے پیر سے جمعہ تک پانچ دن کام کریں گے جب کہ انہیں ہفتہ اور اتوار دو دن چھٹی ہوگی۔

 28 جولائی کو ہوگی اہم میٹنگ 

لائیو منٹ کی ایک خبر کے مطابق اگلے ہفتے جمعہ کو ایک اہم میٹنگ ہونے جا رہی ہے، جس میں بینکوں کے پانچ روزہ ورک ویک پر مہر لگ سکتی ہے۔ 28 جولائی کو انڈین بینک ایسوسی ایشن (آئی بی اے) بینک ملازمین کی تنظیم یونائیٹڈ فورم آف بینک ایمپلائز کے ساتھ میٹنگ کرنے جا رہی ہے۔اس سے پہلے مئی میں کئی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ آئی بی اے اور یونائیٹڈ فورم آف بینک ایمپلائز نے پانچ روزہ ورکنگ ہفتہ پر اتفاق کیا ہے۔

کام کے اوقات بڑھ جائیں گے

حکومت نے کچھ وقت پہلےہندوستانی بیما جیون یوجنا نگم میں پارنچ ڈے ورک ویک کے نظام کو لاگو کیا ہے۔ اس کےبعد بینکوں میں بھی اس کو لاگو کرنے کی لمبے وقت سے چلی آرہی مانگ نے زور پکڑ لیاہے۔ خبروں کی مانیں تونئے نظام کے عمل میں آنے کے بعد بینک ورکروں کو روزانہ کام کے گھنٹے بڑھ سکتے ہیں۔ نئے نظام کے تحت انہیں صبح نو بج کر پینتالیں منٹ سے شام پانچ بج کر تیس منٹ کر یعنی روز چالیس منٹ اضافی کام کرنا پڑسکتا ہے ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi On Ajay Kumar: ‘معاوضہ اور انشورنس میں فرق ہوتا ہے’، اگنیور اجے کمار کے معاملے پر اب راہل گاندھی نے دی یہ دلیل

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ (05 جولائی) کو اگنیور اسکیم کے سلسلے میں ایک…

2 hours ago

Snake Farming:اس گاؤں میں 30 لاکھ سانپ پالے جاتے ہیں، لوگ ہر سال کروڑوں کما رہے ہیں

سانپ زمین کے خطرناک ترین جانوروں میں سے ایک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں…

2 hours ago

Gallantry Awards: دس کیرتی، 26 شوریہ چکر… صدر نے بہادر سپاہیوں کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا، جانئے کس کو کیا ملا

ہر سال بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف، آئی ٹی…

3 hours ago

Bihar Bridge Collapse: بہار میں 15 انجینئر معطل، 17 دنوں میں 12 پل گرنے پر ہوئی کارروائی

ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیا پرساد نے کہا کہ نئے پل بنائے جائیں گے۔ اس کے…

4 hours ago

Deepika Padukone Baby Gender Prediction: دیپیکا پادوکون دیں گی بیٹے کو جنم؟ ڈیلیوری سے پہلے ہی ہوگیا انکشاف

دیپیکا پادوکون حاملہ ہیں اوراسی سال ستمبرمیں اپنے بچے کو جنم دیں گی۔ اس سے…

4 hours ago

The Indian Army gets over 35,000 rifles: پی ایم مودی کےروس دورہ سے قبل ہندوستانی فوج کیلئے اچھی خبر، 35000 اے کے 203 رائفلیں فراہم

وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ روس 8-9 جولائی کو متوقع ہے۔ جہاں وہ روسی…

5 hours ago