مہاراشٹر کے گوندیا میں جمعہ کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔یہاں بس پلٹنے سے 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کارگزار سی ایم ایکناتھ شندے نے ٹرانسپورٹ انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ متاثرین کو فوری طور پر 10 لاکھ روپے کی امداد فراہم کریں۔گوندیا کوہمارا اسٹیٹ ہائی وے پر گاؤں کھجری کے قریب بائیک کو بچانے کی کوشش کے دوران شیو شاہی بس ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ یہ مہاراشٹر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس ہے۔ بس کے پلٹنے سے کئی مسافر اس کی زد میں آگئے اور اب تک 9 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد25 سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔
اس پورے واقعے کو لیکر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اچانک ایک بائک شیو شاہی بس کے سامنے آگئی جو بھنڈارا سے ساکولی لاکھانی کے راستے گوندیا کی طرف جارہی تھی۔ موٹر سائیکل ڈرائیور کو بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑ گیا جس کی وجہ سے تیز رفتار بس الٹ گئی۔ حادثے کے وقت بس میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے نو کی موت ہو چکی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس واقعے میں کچھ لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ راہگیروں کی اطلاع پر ایمبولینس محکمہ اور محکمہ پولیس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی مسافروں کو باہر نکال کر علاج کے لیے گوندیا ضلع کے سرکاری کے ٹی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بس کو اٹھانے کے لیے کرین کی مدد لی جا رہی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
دیویندر فڑنویس نے اس واقعہ پر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’یہ انتہائی تکلیف دہ خبرہے کہ گوندیا ضلع میں روڈ ارجونی کے قریب شیو شاہی بس حادثہ کا شکار ہوگئی اور کچھ مسافروں کی موت ہوگئی۔ میں مرحوم کو دلی خراج پیش کرتا ہوں۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اگر کسی پرائیویٹ اسپتال میں بھی علاج کرانا پڑتا ہے تو انہیں فوری طور پر ایسا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میں نے گوندیا کے کلکٹر سے بھی کہا ہے کہ اگر ضروری ہو تو انہیں ناگپور منتقل کرنے کے انتظامات کریں۔
بھارت ایکسپریس
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…