قومی

Gold Silver Price Update: صبح ہوتے ہی سونے کی قیمتوں میں تخفیف، چاندی میں بھی بھاری گراوٹ،جانیں اپنے شہر میں آج کے تازہ دام

شادیوں کا سیزن شروع ہو گیا ہے، اس دوران لوگوں کا مارکیٹ جانا اور سونا چاندی خریدنے کا سلسلہ بھی آئندہ کئی مہینوں تک جاری رہنے والا ہے۔ ایسے میں اگر آپ سونا چاندی خریدنے کا سوچ رہے ہیں یا پھر سونا چاندی میں سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تو آج کی یہ خبر آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔ بتا دیں کہ صرافہ بازار میں آج سونے اور چاندی کے دام میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ ایک طرف جہاں سونے کے ریٹ میں معمولی کمی ہوئی ہے، وہیں دوسری طرف چاندی کے داموں میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ صرافہ بازار میں فروخت ہونے والے سونے اور چاندی کی آج کی قیمتیں کیا  ہیں۔

دہلی میں سونے سونے کی قیمتیں

دارالحکومت دہلی کے صرافہ بازار میں سونے کے ریٹ میں معمولی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ جو 22 کیرٹ سونا کل 1,14,600 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہو رہا تھا، وہ آج 1,14,450 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہوگا۔ وہیں اگر 24 کیرٹ سونے کی بات کریں تو جو سونا کل 1,25,010 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہو رہا تھا، وہ آج بھی 1,25,010 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہوگا۔

چاندی کی قیمت

اگر ملک کی دارالحکومت دہلی میں فروخت ہونے والی چاندی کے ریٹ کی بات کریں تو بتا دیں کہ چاندی کے داموں میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔ صرافہ بازار میں آج چاندی 1,65,000 روپے فی کلوگرام کی شرح سے فروخت ہوگی، جو کل 1,68,000 روپے فی کلوگرام کی شرح سے فروخت ہو رہی تھی۔

یوپی میں سونے کی قیمتیں

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے صرافہ بازار میں سونے کے ریٹ میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ بتا دیں کہ جو 22 کیرٹ سونا کل 1,14,600 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہو رہا تھا، وہ آج 1,14,450 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہوگا۔

ایم پی میں سونے کی قیمتیں

اگر مدھیہ پردیش کی اقتصادی راجدھانی اندور کے صرافہ بازار کی بات کریں تو یہاں بھی سونے کے ریٹ میں معمولی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ جو 22 کیرٹ سونا کل 1,14,600 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہو رہا تھا، وہ آج 1,14,450 روپے فی 10 گرام کی شرح سے فروخت ہوگا۔ وہیں 24 کیرٹ سونے کا جو ریٹ کل 1,25,010 روپے فی 10 گرام تھا، وہ آج بھی وہی برقرار ہے یعنی 1,25,010 روپے فی 10 گرام۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Poster Outside SP Office in Lucknow: یوپی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا پوسٹر،’27 میں کرشن آئیں گے‘

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کو لے کر ان کے کارکن…

10 minutes ago

آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل جماعت اسلامی ہند کا ایس آئی آراورووٹرلسٹ سے متعلق تمام مسائل کومکمل طورپرحل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے ایس آئی آر کی کارروائی کے بعد انتخابی فہرستوں…

23 minutes ago

Major Heist at UCO Bank: جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں یوکو بینک میں دن دہاڑے بڑی ڈکیتی، 4 کروڑ کا سونا اور 10 لاکھ روپے نقد لوٹے

واردات کو انجام دینے کے بعد ملزمان بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں…

29 minutes ago