قومی

Gold-Silver Price Hike: سونا مزید مہنگا، لیکن چاندی کے خریداروں کو راحت! جانیے کیا ہے خریداری کا صحیح وقت

اگر آپ بھی سونا یا چاندی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بازار جانے سے پہلے آج کے تازہ قیمتیں ضرور معلوم کر لیں۔ 17 جولائی کو بھارتی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ کئی دنوں کی مسلسل گراوٹ کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی آئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی نے خریداروں کو کچھ راحت فراہم کی ہے۔

آج سونے کے تازہ قیمتیں

بھارتی صرافہ بازار میں آج 24 کیریٹ خالص سونا تقریباً 1.42 لاکھ روپے فی 10 گرام کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح زیورات کی تیاری میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا 22 کیریٹ سونا تقریباً 1.29 لاکھ روپے فی 10 گرام کے آس پاس ٹریڈ کر رہا ہے، جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

چاندی کے خریداروں کے لیے خوشخبری

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں آج معمولی نرمی دیکھی گئی ہے۔ ایک کلو چاندی کی قیمت تقریباً 2.15 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، جس سے خریداری کا منصوبہ بنانے والوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات

ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں حالیہ تبدیلی کے پیچھے کئی اہم عوامل کارفرما ہیں۔ ان میں امریکی شرح سود سے متعلق غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور دنیا کے مختلف خطوں میں جاری جغرافیائی و سیاسی کشیدگی شامل ہیں۔

خریداری سے پہلے یہ بات ضرور یاد رکھیں

اگر آپ سونا یا چاندی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو مقامی جیولرز سے آج کے حتمی قیمتیں، میکنگ چارجز اور دیگر اضافی اخراجات کے بارے میں ضرور معلومات حاصل کریں، تاکہ بہتر قیمت پر خریداری کی جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

2 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

2 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

3 hours ago