قومی

Election Commissioner hits back on Rahul’s allegation: ’’سات دن میں حلف نامہ دیں یا ملک سے معافی مانگیں…‘‘، راہل گاندھی کے الزام پر چیف الیکشن کمشنر کا جوابی حملہ

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزام پر جوابی حملہ کیا ہے۔ راہل کے الزام پر انہوں نے کہا کہ انہیں 7 دن میں حلف نامہ دینا ہوگا ورنہ ملک سے معافی مانگنی ہوگی۔

’’حلف نامہ دینا ہوگا یا ملک سے معافی مانگنی ہوگی‘‘

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’ہندوستان کے پاس دنیا کی سب سے بڑی ووٹر لسٹ، انتخابی کارکنوں کی سب سے بڑی فوج اور سب سے زیادہ ووٹ ڈالنے والے لوگوں کی تعداد ہے۔ اس کے باوجود میڈیا کے سامنے یہ دعویٰ کرنا کہ اگر کسی کا نام ووٹر لسٹ میں دو بار ہے تو اس نے دو بار ووٹ ڈالا ہوگا۔ ہمارے تمام ووٹرز کو مجرم بنانا اور اس کے باوجود الیکشن کمیشن پرسکون رہے، ایسا ممکن نہیں ہے۔ حلف نامہ دینا ہوگا یا ملک سے معافی مانگنی ہوگی۔ میں میڈیا کے ذریعے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر 7 دن میں حلف نامہ نہیں ملا تو یہ تمام الزامات بے بنیاد مانے جائیں گے، انہیں معافی مانگنی چاہئے۔

’’ایک بھی ووٹر کا نام ثبوت کے ساتھ نہیں ملا‘‘

مہاراشٹر کے ووٹروں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ بڑھی، جب وقت تھا تو دعوے اور اعتراضات کیوں جمع نہیں کرائے گئے؟ جب نتیجہ آیا تو یاد آیا کہ یہ غلط تھا۔  ایک بھی ووٹر کا نام ثبوت کے ساتھ ابھی تک مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر کو نہیں ملا۔ مہاراشٹر میں انتخابات ہوئے آٹھ مہینے ہو گئے ہیں، اس کے باوجود سپریم کورٹ میں انتخابی عرضی دائر کیوں نہیں کی گئی؟ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ آخری گھنٹے میں اتنی ووٹنگ کیسے ہوئی اور اس کا جواب کمیشن نے دیا بھی ہے۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ سچ تو سچ ہی ہوتا ہے اور سورج مشرق میں ہی طلوع ہوتا ہے۔ کسی کے کہنے سے مغرب میں نہیں طلوع ہوگا۔‘‘

’’الیکشن کمشنر پوری ایمانداری سے کر رہا ہے کام‘‘

بھارت کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے یہ بھی کہا، “الیکشن کمیشن 75 سالوں سے پوری ایمانداری سے کام کر رہا ہے، اگر آپ ووٹر لسٹ اور ووٹنگ کو ملا کر الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگائیں گے اور کہیں گے کہ چوری ہو رہی ہے، تو یہ غلط ہے، عوام سب سمجھتی ہے۔ اگر کسی شخص کے دو جگہوں پر ووٹ بھی ہوں، تب بھی وہ ایک ہی جگہ ووٹ ڈالنے جاتا ہے۔ دو جگہ ووٹ کرنا قانونی جرم ہے اور اگر کوئی شخص ایسا کہتا ہے تو ثبوت چاہئے۔ ثبوت مانگا تھا، لیکن نہیں ملا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

18 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago