گروگرام سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نشے میں دھت شخص نے اپنے لیوان پاٹنرکو صرف اس لیے قتل کر دیا کہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے لیے انڈے کی سالن بنانے سے انکار کر دیا تھا۔ نشے میں دھت شخص نے خاتون پر متعدد بار ہتھوڑے اور بیلٹ سے حملہ کردیا۔جس کی وجہ سے خاتون بری طرح زخمی ہوگئی اور تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا۔ جب یہ کیس سامنے آیا تو لوگ حیران رہ گئے۔ پولیس نے ملزم بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہتھیاروں سےکئی بار شمار حملے کیے گئے
قتل کے اس کیس کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ 12 مارچ کی رات للن نے نشے میں دھت خاتون انجلی سے انڈے کا سالن بنانے کو کہا لیکن انجلی نے انڈے کا سالن بنانے سے انکار کر دیا۔ اس کی وجہ سے للن کو غصہ آ گیا۔ اس نے انجلی کو ہتھوڑے اور بیلٹ سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ وہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔
قابل ذکر بات یہ ہےکہ یہ معاملہ گروگرام کے پالم وہار تھانہ علاقے کے چوما گاؤں کا ہے۔ یہاں ایک زیر تعمیر عمارت سے 32 سالہ انجلی کی لاش ملی۔ جب یہ کیس سامنے آیا تو لوگوں کے پاؤں تلے زمین کھسک گئی۔ خاتون کو اس کے ہی ساتھی نے قتل کیا۔ یہ دونوں ایک ہفتہ قبل ہی تعمیراتی کام کے سلسلے میں اس مکان میں آئے تھے۔
ملزم قتل کے بعد فرار ہو گیا تھا
خاتون کی لاش کی اطلاع ملنے پر پالم وہار کے اے سی پی نوین شرما نے بتایا کہ 13 مارچ کو زیر تعمیر مکان کے مالک نے پالم وہار پولیس اسٹیشن کو خاتون کی لاش کی اطلاع دی تھی۔ خاتون کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔ پولیس سین آف کرائم، ایف ایس ایل اور فنگر پرنٹ ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
ایسے میں گھر کے نگراں کی شکایت کی بنیاد پر گروگرام پولیس نے قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ملزم کی شناخت کی اور اسے ہفتہ کی دوپہر سرائے کالے خان سے گرفتار کر لیا۔ ملزم بہار کے مدھے پورہ کا رہنے والا ہے جس کا نام للن یادو بتایا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…