Ali Ashraf Fatmi Resigned JDU: بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو لوک سبھا الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری محمد علی اشرف فاطمی نے نتیش کمار کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے منگل (19 مارچ) کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری علی اشرف فاطمی مرکزی وزیربھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ ایسی خبرہے کہ علی اشرف فاطمی کل (20 مارچ) آرجے ڈی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ پہلے بھی آرجے ڈی کے ٹکٹ پر دربھنگہ سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔ وہ متھلانچل کی دربھنگہ یا مدھوبنی لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ چاہتے ہیں۔
علی اشرف فاطمی نے استعفیٰ میں کیا لکھا؟
استعفیٰ والے خط میں محمد علی اشرف فاطمی نے لکھا، “اخلاقی اقدارکے تحفظ کے لئے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے تمام عہدوں کے ساتھ ابتدائی رکنیت (ممبرشپ) سے استعفیٰ دے رہا ہوں، برائے مہربانی اسے قبول کریں۔” انہوں نے پارٹی کے قومی صدرکو خط لکھا ہے۔ قابل ذکرہے کہ پارٹی کے قومی صدرکے عہدے کی ذمہ داری نتیش کمار کے پاس ہے۔ کچھ دن پہلے للن سنگھ نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا اوروزیراعلیٰ نتیش کمار قومی صدر بن گئے تھے۔
استعفیٰ دینے کے پیچھے کیا ہوسکتی ہے وجہ؟
قابل ذکرہے کہ دربھنگہ اورمدھوبنی لوک سبھا سیٹ اس بار بی جے پی کے کھاتے میں چلی گئی ہے۔ ایسے میں اگروہ جے ڈی یو میں رہتے تو انہیں سیٹ نہیں مل سکتی تھی۔ ایسے میں اب قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ استعفیٰ دینے کی یہی اہم وجہ ہے۔ گزشتہ پیرکے روزہی این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم ہوئی ہے۔ علی اشرف فاطمی نے 10ویں، 11ویں، 12ویں اور 14ویں لوک سبھا میں دربھنگہ سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سال 2019 میں آرجے ڈی سے ان کی معطلی کی وجہ لالو فیملی کے خلاف ناراضگی تھی۔ ایک بارپھر لگ رہا ہے کہ وہ آرجے ڈی کے ساتھ جائیں گے اور 20 مارچ کو پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…